جی این این سوشل

پاکستان

ہمسایہ ملک بھارت سے ہندو یاتری سنجیو کمار کی سربراہی میں” کٹاس راج یاترا “ کے لئے پاکستان پہنچ گئے

واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان آنے والوں کا استقبال ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراز عباس کی ہمراہی میں کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہمسایہ ملک بھارت سے ہندو یاتری سنجیو کمار کی سربراہی میں” کٹاس راج یاترا “ کے لئے پاکستان پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

ہندو یاتریوں کو امیگریشن اور کسٹمز کی ضروریات سے فراغت کے بعد سخت سیکورٹی حصار میں گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب لاہور لے جایا جائے گس

مہتمم گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب کی جانب سے  ہندو یاتریوں کو رہائش گاہیں الاٹ کی جائیں گی۔ ہندو یاتری آج شب لاہور میں قیام کے بعد کل بدھ کی صبح سویرے خصوصی بسوں کے ذریعے کٹار راج روانہ ہوں گے ۔

 22دسمبر کو کٹاس راج میں ”شیو راتری پوجا/کارتک پوجا اور پوتر اشنان کی مرکزی تقریب منعقد ہو گی۔ مرکزی تقریب میں بھارتی ہندو یاتریوں کے علاوہ پاکستان میں بسنے والے ہندو مذہب کے پیروکار بھی شریک ہوں گے۔

رات کتاس راج میں قیام کے بعد 23دسمبر کو ہندو یاتری واپس لاہور آئیں گے۔ بھارتی ہندو یاتری24 دسمبر کو شاہی قلعہ لاہور میں شری لو کی سمادھی پر حاضری کے علاوہ کرشنا مندر لاہور کا دورہ کریں گے اور لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کریں گے۔
ہمسایہ ملک سے آنے والے بھارتی ہندو یاتری25 دسمبر کو واہگہ چیک پوسٹ راستے ہی واپس چلے جائیں گے۔

پاکستان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ، بارشوں کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ، بارشوں کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے،کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں بارش کا امکان جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لورالائی، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات،خضداراورلسبیلہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کوئٹہ اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کو ئٹہ میں کم سے کم 2ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات 0،نوکنڈی11، سبی13،گوادر 18، تربت18، جیونی میں کم سے کم 20ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پرحملےجاری،مزید 78 لبنانی شہید

اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے جس میں 70 سے زائد لبنانی شہری شہید اور 266 زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پرحملےجاری،مزید 78 لبنانی  شہید

اسرائیلی فوج کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پرحملےجاری ہیں جس میں مزید 78 لبنانی شہری شہید  ہوگئے۔

لبنان کی فوج نے اسرائیلی افواج پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے جس میں 70 سے زائد لبنانی شہری شہید اور 266 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں میں لبنان میں مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 4 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی افواج نے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں جمعرات کو ہونے والے حملوں میں کم از کم 42 افرادشہید ہوئے۔ 

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج  نے نصیرات میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں 9 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ نصیرات میں ہی دوسرے حملے میں ایک فلسطینی شہید اور الجزیرہ کا کیمرامین زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ میں جاری حملوں کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 44 ہزار 330 فلسطینی شہید اورایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ 

ادھر یمنی حوثیوں نے اسرائیل پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

اس کےعلاوہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے بعد ایک  انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیار ہے لیکن ہم حماس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا کی سرپرستی میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے مطابق اسرائیل 60 روز میں جنوبی لبنان سے اپنی فورسز کو واپس بلائے گا اور حزب اللہ کے زیر کنٹرول علاقے کا کنٹرول لبنانی حکومت سنبھالے گی، معاہدے کے مطابق حزب اللہ اپنے جنگجو اور اسلحے کو دریائے لطانی سے ہٹائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارتی ارب پتی پرسرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کا الزام، اڈانی عالمی احتساب کی زد میں

امریکہ میں گوتم اڈانی پر فرد جرم مستقبل میں دیگر ممالک میں مختلف متنازعہ سودوں کے لیے ایک پریشان کن عنصر بن سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی ارب پتی پرسرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کا الزام،  اڈانی عالمی احتساب کی زد میں

بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر امریکی الزامات کے تحت سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے اور بھارتی حکام کو رشوت دینے کا الزام ہے۔

یہ انکشافات مودی کے گجرات دور کی اقربا پروری کو ظاہر کرتے ہیں، جس نے اڈانی کی دھوکہ دہی کی سلطنت کو پروان چڑھایا۔

اڈانی پر سولر کنٹریکٹس کے لیے 250 ملین ڈالر رشوت دینے کا الزام ہے۔ مودی کی بی جے پی اس بدعنوانی میں شریک نظر آتی ہے، جو بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے اور عالمی سطح پر بدعنوانی کو فروغ دے رہی ہے۔امریکہ میں گوتم اڈانی اور اس کے گروپ کے کئی اعلیٰ عہدیداروں پر فرد جرم مستقبل میں کینیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا وغیرہ سمیت دیگر ممالک میں مختلف متنازعہ سودوں کے لیے ایک پریشان کن عنصر بن سکتا ہے۔

کینیا کے صدر ولیم رٹو نے امریکی مقدمے کے بعد اڈانی گروپ کے کئی مجوزہ معاہدے منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔سری لنکا کے ماہرین، بشمول نیشان ڈی میل، نے اڈانی پاور پروجیکٹ پر اپنی حکومت کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ اڈانی گروپ پر دھوکہ دہی اور رشوت کے الزامات لگے ہیں۔

ڈھاکہ کی اعلیٰ عدالت نے اڈانی گروپ کے 1600 میگاواٹ بجلی کے معاہدے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس سے اڈانی گروپ بنگلہ دیش کو بجلی برآمد کر رہا تھا۔ اس کے ساتھ اڈانی کے خلاف فوجداری کارروائیاں بھی شروع ہو چکی ہیں۔اڈانی اور بنگلہ دیش حکومت کے درمیان یہ توانائی معاہدہ پہلے ہی متنازع تھا کیونکہ یہ کسی بھی قانونی ٹینڈر کے بغیر کیا گیا تھا۔ عبوری حکومت نے اس پر مذاکرات جاری رکھے تھے، لیکن امریکی الزامات کے بعد یہ مذاکرات مزید متاثر ہو سکتے ہیں۔

مودی کی مسلسل حمایت نے اڈانی کو بھارت کے ہوائی اڈوں سے لے کر افریقہ اور جنوبی ایشیا تک متنازعہ معاہدے کرنے کا موقع دیا ہے، جس سے بھارت کی ساکھ کو عالمی سطح پر نقصان پہنچا ہے۔اڈانی پر بیرون ملک رشوت اور دھوکہ دہی کے الزامات مودی حکومت کی بدعنوان پالیسیوں کو ظاہر کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہو رہی ہے اور کارپوریٹ لالچ بڑھ رہا ہے۔

اڈانی کے جرائم کے اثرات، جیسے جعلی سرمایہ کاری کے دعوے اور چھپے ہوئے اقدامات، ظاہر کرتے ہیں کہ مودی کی حکومت نے بھارت کو دھوکہ دہی کرنے والوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا دیا ہے۔

اڈانی کے رشوت کے مقدمات کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد، غیر ملکی سرمایہ کار مودی حکومت کے تحت بھارت کی معیشتی ساکھ پر سوال اٹھا رہے ہیں، جس کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll