کراچی میں شدید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، پی آئی اے کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار
پی اے اے کے ترجمان سیف اللہ خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دن بھر کے دوران خراب موسم کے باعث متعدد پروازیں متاثر ہوئیں


پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کراچی میں شدید بارشوں کے سبب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا۔
پی اے اے کے ترجمان سیف اللہ خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دن بھر کے دوران خراب موسم کے باعث متعدد پروازیں متاثر ہوئیں۔
متاثرہ پروازوں میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 304 شامل تھی، جو دوپہر 2 بجے روانہ ہونے والی تھی لیکن شام 5 بجے تک تاخیر کا شکار ہوئی۔
پی آئی اے کی کراچی سے کوئٹہ اور سکھر کی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں، جبکہ اسلام آباد جانے والی پرواز شام 5 بجے تک ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
پی آئی اے نے ایک الگ بیان میں بھی تصدیق کی کہ کراچی اور اسلام آباد میں خراب موسم کی وجہ سے ان کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا۔ پی آئی اے کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈویژن نے کہا کہ اسلام آباد اور کراچی میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث پروازوں کی نقل و حرکت میں معمولی تبدیلی آئی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ خراب موسم کی وجہ سے پروازوں میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے، اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے پی آئی اے کے کال سینٹر (786-786-111) سے رابطہ کریں۔
پی اے اے کے مطابق، دبئی سے کراچی آنے والی فلائی دبئی کی پرواز کو ملتان کی طرف موڑ دیا گیا، جس سے بین الاقوامی پروازوں پر بھی اثر پڑا۔
کراچی میں موسم کی خرابی کے سبب فلائی جناح کی پشاور سے کراچی جانے والی پرواز بھی 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
ادھر، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے ایک نوٹیفکیشن میں بتایا کہ میئر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ضروری خدمات کے محکموں کے لیے ہفتہ وار تعطیلات سمیت تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں شدید بارش نے شہر کا منظر بدل دیا ہے، کئی سڑکیں زیر آب آگئیں، اور ریڈ لائن منصوبے سمیت کئی ادھورے ترقیاتی کام شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آج صبح 8 سے شام 5 بجے تک سب سے زیادہ 145 ملی میٹر بارش گلشن حدید میں ریکارڈ کی گئی۔ ملیر، لیاقت مارکیٹ اور سرجانی ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا، جبکہ دیواروں کے گرنے کے واقعات میں 4 بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 10 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 14 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 13 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 8 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 11 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 12 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 14 گھنٹے قبل









