محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مظفرآباد، راولا کوٹ، باغ، حویلی، کوٹلی، میں موسلادھار بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے


مری: ملکہ کوہسار مری اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث محکمہ تعلیم کی جانب سے 2 دن اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملکہ مری میں اگلے دو روز19 اگست اور بدھ 20 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے 5 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔
دوسری جانب آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے شدید سیلابی الرٹ کے پیشِ نظر تمام تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو 19 سے 23 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس اقدام کا مقصد طلبا اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے کیونکہ خطے میں مسلسل اور متوقع شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مظفرآباد، راولا کوٹ، باغ، حویلی، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں موسلادھار بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمے نے خبردار کیا کہ ان حالات کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کے امکانات زیادہ ہیں۔

راولا کوٹ اور دریائے نیلم میں دو مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کے بعد علی امین گنڈا پور کا بھی ایک مہینے کی تنخوا ہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت، عدالت کا ماڈل کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کا سیلاب متاثرین کیلئے کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

ایل اے کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتارلیکچرار کا اعترافی بیان بھی سامنے آگیا
- 3 گھنٹے قبل

امریکی دوا PP-405: گنج پن کے علاج میں نہایت مفید
- 6 منٹ قبل

گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور کشمیر کو خطرہ ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کی وارننگ
- 2 گھنٹے قبل

ڈی چوک احتجاج: عدالت نے تین پی ٹی آئی ملزمان کو 4 ، 4 ماہ قید کی سزاسنا دی
- 2 گھنٹے قبل

پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے متنوع اور گہری کیپٹل مارکیٹ ضروری ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک
- 2 منٹ قبل

لاہور میں الیکٹرک ٹرام سروس کب شروع ہو گی ؟صوبائی حکومت نے بتادیا
- 36 منٹ قبل

ملک میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 650 سے تجاوز کر گئیں
- 10 منٹ قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل