پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کی آج 54 ویں برسی،فواج پاکستان کا خراج عقیدت
راشد منہاس کا ناقابل تسخیر جذبہ، وفاداری اور حب الوطنی مسلح افواج اور قوم کے لئے ایک بہترین مثال ہے، آئی ایس پی آر


پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کی آج 54 ویں برسی پر پاکستان کی مسلح افواج نے راشد منہاس نشانِ حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے راشد منہاس نشانِ حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آج کے دن راشد منہاس شہید نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے جام شہادت نوش کیا، ان کا ناقابل تسخیر جذبہ، وفاداری اور حب الوطنی مسلح افواج اور قوم کے لئے ایک بہترین مثال ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ان کی بہادری اور قربانی، آزادی کی قیمت اور وطن کے دفاع کیلئے حوصلے کو بلند کرتی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ان کی لازوال بہادری کو خراج تحسین اور انکی قربانی کو یاد رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ راشد منہاس کا نام تاریخ میں ہمیشہ وفا، حوصلے اور فخر کی علامت کے طور پر محفوظ رہے گا۔

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- 4 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- 6 گھنٹے قبل

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 4 گھنٹے قبل

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 8 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست
- 6 گھنٹے قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 9 گھنٹے قبل