جی این این سوشل

پاکستان

مسلم لیگ ن کو لاہور ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

لاہور: مسلم لیگ ن کو لاہور ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیاہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مسلم لیگ ن کو لاہور ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مسلم لیگ ن کو لاہور ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 18 لیگی اراکین کے اسمبلی سیشن میں داخلے پر پابندی کو ختم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے لیگی ارکان کی اسمبلی سیشن میں پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو سماعت ہوئی۔ لیگی اراکین اسمبلی رانا مشہود سمیت دیگر نے اسمبلی اجلاس میں پابندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گورنر پنجاب نے کل وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے جبکہ اسپیکر نے لیگی ممبران کی سیشن میں شرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

عدالت نے اسپیکر کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں اسپیکر ان ممبران کو اسمبلی سیشن میں شرکت کی اجازت دے گا ؟ وکیل اسپیکر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسپیکر رولز کے مطابق اسمبلی کو چلاتے ہیں میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ اس کا جواب دے سکوں کہ اسپیکر انہیں اسمبلی سیشن میں شرکت کی اجازت دے گا یا نہیں۔

 عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا بعد ازاں مختصر فیصلہ سناتے ہوئے 18 ن لیگی اراکین اسمبلی کے پنجاب اسمبلی سیشن میں داخلے پر پابندی کو ختم کر دیا اور انہیں اسمبلی سیشن میں داخلے کی اجازت دے دی

پاکستان

بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور

ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ  میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اس حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا ہے کہ وہ آج صوبائی اسمبلی سے خطاب کریں گے اور اُس خطاب میں جو کچھ ہوا سب بتاؤں گا اور مستقبل میں کیا کرنا ہے، اس کا بھی ذکر کروں گا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کا فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کیلئےغیرمتزلزل حمایت کا اعادہ

عالمی برادری اسرائیل کے مظالم کو فوری روکنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کا  فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کیلئےغیرمتزلزل حمایت کا اعادہ

وزیراعظم شہبازشریف نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کیلئےغیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر میں مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے پاکستانی عوام اور حکومت کی حمایت کا اعادہ کرتا ہوں۔

 وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ 7اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کے ضمن میں یہ سال فلسطین کی تاریخ کا انتہائی تاریک سال رہا ہے، تاریخ کے گھناؤنے ترین مظالم ڈھاتے ہوئے اسرائیل اب تک 43 ہزار  معصوم فلسطینی مردوں، خواتین اور بچوں کا قتل عام کر چکا ہے۔ فلسطینی عوام اسرائیل کی جانب سے حملوں، منظم نسل کشی اور تشدد کی مہم کو بہادری سے برداشت کر رہے ہیں، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے غزہ میں عالمی برادری کی جانب سے انسانی امداد کی کوششیں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس سے محصور آبادی کے مصائب میں شدت آئی ہے۔پاکستان عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کو فوری روکنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں، ہسپتالوں، سکولوں اور انفراسٹرکچر پر حملوں کو روکا جائے، فلسطینیوں کے لئے بھیجے جانے والے امدادی قافلوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، ان سنگین جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی بے رحم خلاف ورزیوں کے لئے اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے حوالے سے جو استثنیٰ دیا جا رہا ہے اسی بنیاد پر اسرائیل نے غزہ اور لبنان میں مزید تباہی پھیلائی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے لیے بلا روک ٹوک انسانی امداد کو یقینی بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں ایک بار پھر پاکستانی عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہوں، ہم امن، وقار اور حق خود ارادیت کے حصول کے لئے آپ کی جد و جہد میں آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

بالائی پنجاب، اسلام آباد، مری اور گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

شام یا رات میں بالائی پنجاب، اسلام آباد، مری اور گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ، دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، سبی، بارکھان، زیارت، لورالائی، چاغی، خاران، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات، خضدار اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll