سندھ حکومت عوام کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گی اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے،شرجیل میمن


کراچی: شہر قائد میں ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس سےشہر کے کئی علاقے زیر آب آ چکے ہیں،جبکہ بعض علاقوں میں پانی لوگوں کےگھروں میں داخل ہو چکا ہے۔
کراچی میں جاری شدید اربن فلڈنگ کے پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے کل تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوم کی جان اور حفاظت سب سے مقدم ہے، اسی لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے گھروں میں رہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ، کے ایم سی، واٹر بورڈ اور ریسکیو ادارے پوری طرح متحرک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں کی صفائی، رکاوٹوں کے خاتمے، مشینری کے ذریعے پانی نکالنے اور ایمرجنسی راستوں کو کھلا رکھنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گی اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 3 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 21 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 5 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 32 minutes ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 3 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 days ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- an hour ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- an hour ago







