کراچی : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے چینی کمپنی سائنو ویک کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق چینی کمپنی سائنو ویک کی ویکسین کورونا ویک کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی، ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری ڈریپ کے رجسٹریشن بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔حکام کے مطابق ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری چھ رکنی ایکسپرٹ کمیٹی کی سفارش پردی گئی ہے ۔
پاکستان میں کورونا ویک ہنگامی استعمال کیلئے منظوری حاصل کرنے والی یہ پانچویں ویکسین ہے جو چین، برازیل انڈونیشیا ترکی سمیت دیگر ممالک میں استعمال ہورہی ہے۔ پاکستان میں اس وقت دو چینی اور ایک روسی کمپنی کی ویکسین لوگوں کو لگائی جا رہی ہے۔ ڈریپ حکام کے مطابق ویکسین 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھی جاسکتی ہے، ویکسین کی افادیت کم ہے مگر تیسری لہر میں کارآمد ہوسکتی ہے۔ کورونا ویک کی ویکسین بھی دو ڈوز پر مشتمل ہے جبکہ کورونا ویک کی صلاحیت 50 سے 60 فیصد کے درمیان ہے۔
ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کی آج ہفتہ وار تعطیل ہے۔ ملک میں غیرملکیوں کے لیے بھی نادرا کے پورٹل پر ویکسی نیشن کی رجسٹریشن جاری ہے، غیر ملکی شہری پاسپورٹ اورموبائل فون نمبر کے ساتھ رجسٹریشن کراسکیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 10 مارچ سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا اور اس کے بعد 30 مارچ سے 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ۔ پاکستان میں جہاں حکومت کی جانب سے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز یعنی طبی عملے اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی مفت ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے وہیں نجی دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے بھی فروخت کے لیے ویکسین درآمد کی جا رہی ہیں۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 19 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 14 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل







