لاہور :وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ایل ڈی اے سٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، آپ کے سامنے اپنی خوشی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ نیا پاکستا ن منصوبے سے متعلق قانون پاس کرنے میں 2 سال لگے، مورگیج فنانسنگ صفر اعشاریہ دو فیصد تھی، اگر آپ کے پاس کیش نہیں تو آپ گھرخرید نہیں سکتے، بنا نہیں سکتے تھے ، دنیا بھر میں بینکوں سے قرضہ لیکر گھر بنانے کا رواج ہے ۔ منصوبے سے متعلق قانون پاس نہ ہوتا تو بینک پیسے نہ دیتے، قانون پاس کرنے پر عدلیہ کا مشکور ہوں۔
انہوں نے کہاکہ کسی سسٹم میں برائی، کرپشن اور رکاوٹیں آجاتی ہیں تو تبدیلی میں وقت درکار ہوتا ہے، اس منزل تک پہنچنے کےلیے مختلف مراحل طے کیے، پرانے نظام سے فائدہ حاصل کرنیوالے رکاوٹیں ڈالتے ہیں، وہ رکاوٹیں نہیں ڈالے گا تو پیسہ کیسے بنائے گا۔ہم نے اپنی آنکھوں سے نظام خراب ہوتے دیکھا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے، پاکستان میں بڑے بڑے سیاسی مافیا ز قانون کی بالادستی کےخلاف مزاحمت کررہےہیں، لیکن کوئی خود کو قانون سے بالاتر نہ سمجھے، بڑے سے بڑے مافیاز کو قانون کے نیچے لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری کمزور طبقے کی ضروریات پورا کرنا ہے،ہیلتھ کارڈ بہت اہم قدم ہے، سال کے اختتام تک تمام شہریوں کو ہیلتھ کوریج ملے گی، ترقی یافتہ ملکوں میں بھی اس طرح کی کوریج نہیں ہے۔ ایل ڈی اے کے نظام میں بہتری آئی ہے، تعمیرا ت کے شعبے میں بہتری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جون تک سو فیصد ڈیٹا مل جائے گا، غریب خاندانوں کی براہ راست مدد کریں گے، ملک میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں، ہماری اولین ترجیح غریب کی فلاح و بہبود ہے۔
Prime Minister @ImranKhanPTI inspected and performed groundbreaking of LDA City Naya Pakistan Apartments in Lahore. He was given briefing on the project.
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) April 9, 2021
Later, the PM also addressed the ceremony.#نیا_پاکستان_ہاؤسنگ pic.twitter.com/MwLxjF9wHJ
خیال رہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نیاپاکستان ہائوسنگ اینڈڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے منصوبے کے تحت 35ہزارچوبیس اپارٹمنٹس تعمیرکرے گی۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 18 hours ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 18 hours ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 19 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 21 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago





