Advertisement
پاکستان

ہوسکتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جنوری کے پہلے ہفتے میں ہو

ابھی تحریک اعتماد جمع ہوئی اس کا نوٹس ہونا باقی ہے، تحریک عدم اعتماد آچکی اب کل جمعے کو اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان کی گفتگو

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 22nd 2022, 10:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہوسکتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جنوری کے پہلے ہفتے میں ہو

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جنوری کے پہلے ہفتے میں ہو، ابھی تحریک اعتماد جمع ہوئی اس کا نوٹس ہونا باقی ہے،

تحریک عدم اعتماد آچکی اب اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاری سیشن کے دوران گورنر کیسے اجلاس طلب کر سکتے ہیں؟

آئین میں درج ہے جو اجلاس گورنر بلائیں گے اسے ملتوی بھی گورنر ہی کریں گے، جو اجلاس اسپیکر بلوائیں گے وہ ملتوی بھی اسپیکر ہی کریں گے،

گورنر پنجاب نے آرٹیکل 209 کی بات کی ہے، ہم نے آرٹیکل 209 کی بات ہی نہیں کی، ہم آرٹیکل 209 اے کی بات کر رہے ہیں۔ 

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 209اے کے تحت اسپیکر کی رولنگ چیلنج کی ہی نہیں جا سکتی، میں ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں، اس عمارت کی عزت کا ہم نے خیال کرنا ہے، آج گورنر کو ایک اور خط بھیج رہا ہوں۔ 

گورنر پنجاب کو بتاؤں گا کہ مجھے 209 اے اور 235 کے تحت اختیارات حاصل ہیں، عدم اعتماد پر ووٹنگ شاید جنوری کے پہلے ہفتے میں ہو،ہم تو جلدی میں ہیں لیکن کچھ رکاوٹیں آگئی ہیں،

گورنر اعتماد کے ووٹ کیلئے اجلاس بلوا سکتے ہیں لیکن وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی نہیں کرسکتے، اگر وہ ڈی نوٹیفائی کریں گے تو ہمارا خط تیار ہے، چاہتے ہیں پہل وہ کریں،فی الحال ہم نے صدر والا خط روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے پاس جانا چاہتے ہیں، گورنر چاہتے ہیں ہم عوام کے پاس نہ جائیں، ہمارے چیئرمین اور ہم چاہتے ہیں کہ ہم عوام کے پاس جائیں،

اسمبلی تحلیل کے راستے میں حاءل رکاوٹوں کو جلدی دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے پاس جانا چاہتے ہیں، گورنر چاہتے ہیں ہم عوام کے پاس نہ جائیں۔

Advertisement
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم

قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم

  • 12 گھنٹے قبل
پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی

  • 12 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

  • 12 گھنٹے قبل
پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات

  • ایک دن قبل
بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا

  • ایک دن قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی

  • 11 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

  • ایک دن قبل
سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز  بن مساعد   انتقال کر گئے

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز  بن مساعد انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت

  • ایک دن قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement