Advertisement
پاکستان

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کی عبوری ضمانت منظور کر لی

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں نامزد وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Dec 23rd 2022, 7:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کی عبوری ضمانت منظور  کر لی

منی لانڈرنگ کیس میں نامزد سلیمان شہباز درخواست ضمانت دائر کرنے کے لیے اسپیشل کورٹ سینٹرل پہنچے جہاں انہوں نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں بلاجواز نامزد کیا، عدالت میں طلبی کے نوٹس موصول نہیں ہوئے اور بغیر اطلاع اشتہاری قرار دیا گیا۔

 سلیمان شہباز کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ اشتہاری قرار دینے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، منی لانڈرنگ مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کے لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

دوران سماعت جج نے ریمارکس دیے کہ سلیمان شہباز کا شناختی کارڈ عدالت میں پیش کیا جائے جس پر سلیمان شہباز نے کہا کہ میرے پاس شناختی کارڈ ابھی موجود نہیں ہے، میں معذرت خواہ ہوں آئندہ شناختی کارڈ ساتھ لیکر آؤں گا، عدالت نے کہا کہ شناختی کارڈ کی آج ضرورت تھی، یہ تو ہر وقت ساتھ ہونا چاہیے۔

 بعد ازاں احتساب عدالت نے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 7 جنوری تک منظور کر لی۔

 یاد رہے کہ سلیمان شہباز رواں ماہ ہی لندن سے پاکستان پہنچے تھے اور انہوں نے اپنے خلاف دائر منی لانڈرنگ کے مقدمات کا سامنا کرنے کا اعلان کیا تھا

Advertisement
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 13 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 12 گھنٹے قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 15 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 8 گھنٹے قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 دن قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 15 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 دن قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • ایک دن قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 2 دن قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 14 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 دن قبل
Advertisement