سری لنکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کےلیے کراچی میں سری لنکن قونصل خانے نے ہنگامی ریلیف وامداد کےلیے مدد کی اپیل کردی


اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ بھارت سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی امداد میں رکاوٹ بن گیاہے۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کا امدادی سامان لے جانے والا خصوصی طیارہ 60 گھنٹے سے تاخیر کا شکار ہے، بھارت کی جانب سے پاکستانی طیارے کو ابھی تک کلیئرنس نہیں دی جارہی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 48 گھنٹے بعد گزشتہ رات بھارت نے جزوی کلیئرنس دی جو ناقابل عمل تھی، بھارت نے کلیئرنس محدود وقت کیلئے دی، واپسی کی اجازت بھی شامل نہیں تھی۔
خیال رہےکہ بھارتی حکومت اپنی فضائی حدود کی بندش کرکے سری لنکا میں پاکستان کے ریسکیو آپریشن میں حائل ہوگئی، سمندری طوفان ڈٹوہ نے 28 نومبر کو سری لنکا کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی، سری لنکا میں سمندری طوفان ڈٹوہ کے باعث کئی افراد ہلاک اور زخمی جبکہ ایک بڑی تعداد بے گھر ہوچکی ہے۔
پاک فوج کی 45 رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم این ڈی ایم اے اور پاک فضائیہ کی مدد سے سی 130 طیارے کے ذریعے سری لنکا روانگی کیلئے تیار ہے، سری لنکا بھیجی جانے والی ریسکیو ٹیم ترکیہ میں بھی ناگہانی آفت کے دوران اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے چکی ہے۔
بھارت نے اس انسانی ہمدردی کے مشن کے لیے فضائی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ این ڈی ایم اے نے 100 ٹن صلاحیت والے تجارتی کارگو طیاروں کے ذریعے امداد بھیجوانے کی بھی کوشش کی۔
دوسری جانب سری لنکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کےلیے کراچی میں سری لنکن قونصل خانے نے ہنگامی ریلیف وامداد کےلیے مدد کی اپیل کردی۔
سری لنکن قونصل خانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سری لنکا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے،طوفانی بارشوں کے باعث سری لنکا میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ 40 سےزائد افراد تاحال اور 44 ہزار افراد بے گھرہوچکے ہیں۔
سری لنکن قونصل خانہ نے کہا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے زرعی فصلوں اور مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ سری لنکا میں ریلیف کے سامان کے لیے سری لنکن قونصلیٹ کراچی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
فوری ریلیف کے سامان میں ری چارج ایبل ٹارچ، ریسکیو ٹیوب سرچ لائٹ، سیفٹی ہیلمٹ انجن سے چلنے والی کشتیاں، لائف جیکٹس، جنریٹرز، موبائل ٹوائلٹس، منی ایکسویٹرز درکار ہیں۔

وزیراعظم سے میانمار کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
- 2 گھنٹے قبل
وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا“ کا افتتاح کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور گھانا کا معاشی، دفاعی،سیاحتی،ثقافتی ،تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر کی جانب سے افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے شاندار نغمہ ریلیز
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی طالبہ نے ہاؤسٹن میں COPERNICUS VII میں فزکس اور ایسٹرونومی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
- 16 گھنٹے قبل

بھارت میں مہلک وائرس پھیلنے کے بعد صورتحال تشویشناک، 100 افراد قرنطینہ منتقل
- 2 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی پشین میں کارروائی ، 10 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزراءکی اے آئی ٹریننگ ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود لیڈ کیا
- 2 گھنٹے قبل

دارالحکومت اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کے نامور اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل









