Advertisement
پاکستان

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو بحال کردیا

سات دن کے اندر وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 23rd 2022, 11:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب  پرویز الہی کو بحال کردیا

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پرویز الہی کو بحال کردیا ، عدالت نے انڈرٹیکنگ لیتے ہوئے اپنا فیصلہ جاری کردیا ، سات دن کے اندر وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ 

بحالی کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ سمیت صوبائی کابینہ بھی بحال ہوگئی ہے ۔ عدالت نے گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے ۔  عدالت نے سماعت گیارہ جنوری تک ملتوی کردی ۔ 

اس سے قبل سماعت میں چوہدری پرویز الہیٰ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر گورنر سمجھے کہ وزیر اعلیٰ اکثریت کھو چکے ہیں تو وہ اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں مگر عدم اعتماد کے لیے الگ سے سیشن بلایا جاتا ہے.

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کی۔

اس سے قبل تشکیل دیئے گئے 5 رکنی بینچ میں شامل جسٹس فاروق حیدر نے پرویز الہیٰ کی درخواست سننے سے معذرت کر لی جس کے بعد بینچ تحلیل ہو گیا تھا۔

پرویز الہٰی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ پرویز الہٰی 186 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے لیکن اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ق لیگ کے 10 ووٹ نکال دیئے تھے۔

ڈپٹی اسپیکر نے چودھری شجاعت حسین کے خط کی روشنی میں ق لیگی اراکین کے ووٹ تصور نہیں کیے اور معاملہ عدالت گیا جہاں سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ گورنر وزیر اعلیٰ کو آئین کے آرٹیکل 130 کے سب سیکشن 7 کے تحت اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہے،

اگر گورنر سمجھیں  کہ وزیر اعلیٰ اکثریت کھو چکے ہیں تو اعتماد کا ووٹ کے لیے کہہ سکتے ہیں، اعتماد کے ووٹ کے لیے گورنر اجلاس سمن کرتا ہے تاہم گورنر کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے کےلیے ٹھوس وجوہات ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی ہوں گے اور وزیر اعلیٰ کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا جا سکتا ہے،

20 اراکین اسمبلی کے دستخط کے ساتھ تحریک جمع ہو سکتی ہے، وزیر اعلیٰ کو اسمبلی منتخب کرتی ہے تعینات نہیں کیا جاتا اور عدم اعتماد کے لیے الگ سے سیشن بلایا جاتا ہے۔ گورنر عدم اعتماد کے لیے دن اور وقت کا تعین نہیں کر سکتا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جب 3 سے 7 دن کا وقت ہے تو اعتماد کے ووٹ کے لیے ایسا کیوں نہیں ہو سکتا؟ علی ظفر نے جواب دیا کہ عدم اعتماد کے لیے بھی طریقہ کار موجود ہے اراکین کو نوٹس دیتے ہیں۔

عدالت نے پوچھا کے کیا قانون کے مطابق اسی دن ووٹنگ نہیں ہو سکتی ؟ وکیل علی ظفر نے کہا کہ اسپیکر کو اختیار ہے وہ ایک ہی دن نوٹس اور ووٹنگ کراسکتا ہے،

اسپیکر پنجاب اسمبلی عدم اعتماد کی تحریک میں اراکین کو مناسب وقت دے سکتے ہیں، اسپیکر کے پاس اختیار ہے کہ وہ مناسب وقت جو 10 سے 15 کا ہو دے سکتا ہے۔

Advertisement
 اسحاق ڈارکا سعودی وزیر خارجہ سے ا ٹیلیفونک رابطہ،امریکہ،ایران مذاکرات کا خیرمقدم

 اسحاق ڈارکا سعودی وزیر خارجہ سے ا ٹیلیفونک رابطہ،امریکہ،ایران مذاکرات کا خیرمقدم

  • ایک دن قبل
شوبز حلقوں میں جوش، عون علی خان نئی فیچر فلم "ریڈ لائن" کا حصہ بن گئے

شوبز حلقوں میں جوش، عون علی خان نئی فیچر فلم "ریڈ لائن" کا حصہ بن گئے

  • 7 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا صوبائی حکومت کی نا اہلی کے باعث پارا چنار بنیاد ی سہولتوں سے محروم

خیبرپختونخوا صوبائی حکومت کی نا اہلی کے باعث پارا چنار بنیاد ی سہولتوں سے محروم

  • 7 گھنٹے قبل
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج پرآزاد کشمیرکےعوام کا شدید ردعمل

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج پرآزاد کشمیرکےعوام کا شدید ردعمل

  • 7 گھنٹے قبل
امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کی اہم شقیں سامنے آ گئیں

امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کی اہم شقیں سامنے آ گئیں

  • 10 گھنٹے قبل
سینیٹ کا اجلاس پیر کو طلب، پانچ نکاتی ایجنڈا جاری

سینیٹ کا اجلاس پیر کو طلب، پانچ نکاتی ایجنڈا جاری

  • 8 گھنٹے قبل
اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

  • 10 گھنٹے قبل
وویمنر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

وویمنر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • 8 گھنٹے قبل
ملک میں معاشی استحکام آ چکا،  حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا ہے،عطا تارڑ 

ملک میں معاشی استحکام آ چکا،  حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا ہے،عطا تارڑ 

  • 8 گھنٹے قبل
 چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

 چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت کا کسانوں کو 300ارب کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان 

وفاقی حکومت کا کسانوں کو 300ارب کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان 

  • 7 گھنٹے قبل
افغانستان میں موجود دہشت گرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ  ہے،دی ڈپلومیٹ

افغانستان میں موجود دہشت گرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ  ہے،دی ڈپلومیٹ

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement