جی این این سوشل

پاکستان

کوئٹہ دستی بم دھماکا،خاتون اور بچے سمیت چار افراد زخمی

سبزل روڈ پر دستی بم کے دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئٹہ  دستی بم دھماکا،خاتون اور بچے سمیت چار افراد زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر دستی بم کا دھماکا ہوا ہے، جس میں خاتون اور بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی صدرشوکت جدون کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن شہید امیر محمد دستی کے سامنے ہوا، اور ملزمان کا ہدف پولیس اہلکار تھے، تاہم سخت سیکیورٹی کی بدولت دہشت گرد اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکے۔

ڈی ایس پی صدر نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی کی ٹیمیں طلب کرلی گئیں، اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک اور دستی بم بھی ملا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔

تفریح

منی لانڈرنگ کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

راج کندرا  پر فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈڑنگ کیس میں ملوث ہونے کی  وجہ سےان کے  گھر اور دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

منی لانڈرنگ کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

بالی وڈ کی مشہور اور نامور ادکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا  پر فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈڑنگ کیس میں ملوث ہونے کی  وجہ سےان کے  گھر اور دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راج کندرا کے گھر اور دفتر سمیت مختلف  مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

ای ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے جو کہ مبینہ طور پر فحش فلمیں  اور مواد کی تیاری اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے اس کی تقسیم سے متعلق ہے۔

ای ڈی حکام نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں راج کندرا کے کچھ ساتھیوں کے ٹھکانوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ ان تحقیقات کا مقصد اس غیر قانونی کاروبار میں شامل افراد اور فنڈز کے ذرائع کا پتہ لگانا ہے۔

اس  کے علاوہ راج کندرا پر یہ بھی  الزام عائد  ہے کہ انہوں نے 2017 میں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن میں جعل سازی کر کے منی لانڈرنگ کی، جس سے اس وقت کے متعدد کاروباری افراد کو 66 ارب بھارتی روپے کا نقصان ہوا،ان کی کاروباری کمپنیوں نے اس وقت بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے لیے کاروباری لوگوں  کو ماہانہ 10 فیصد منافع کا لالچ دے کر انہیں مالی نقصان پہنچایا اور اب تفتیشی ادارے اسی کیس میں ان کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راج کندرا کو ابتدائی طور پر فحش فلمیں بنانے اور ان کے غیر قانونی پھیلاؤ کے حوالے سے جولائی 2021 میں مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا اور وہ چار ماہ تک جیل میں بھی رہے تھے، بعد ازاں ضمانت منظور ہونے پر ان کی رہائی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی

پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی یا نہیں؟ اس حوالے سے دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں تا حال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، اور آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی ہو گیا ہے۔

آج ہونے والے اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق  بڑے فیصلے کا امکان تھا،مگر آئی سی اجلاس بنا کسی نتیجے کے ہی ختم ہو گیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نے  بھی دو ٹوک مؤقف ا پناتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان ہائبرڈ ماڈل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں کرے گا، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر ہمارا اصولی مؤقف ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے آئی سی سی حکام سے رابطے کی مزید تفصیلات بھی سامنے آگئیں، پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ  پاکستان بار بار بھارت میں جا کر کرکٹ کھیلے اور انڈیا پاکستان نہ آئے۔

پاکستان نے اصولی مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کو کسی قسم کا فائدہ پہنچایا گیا تو پاکستانی ٹیم آئندہ ایونٹس میں روایتی حریف کے خلاف کسی بھی میدان میں کھیلنے کے لیے نہیں اترے گی۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو میٹنگ سے پہلے کوئی قابل قبول فارمولہ بنانے کا بول دیا، قابل قبول فارمولہ بنایا جائے تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں تمام ممبران کی شرکت یقینی بنائی جاسکے۔

جبکہ دوسری جانب ذرائع کے مطابق اگر پاکستان ہائبر ماڈل کے لیے  نہ مانا تو ایونٹ سری لنکا منتقل کرنے کا آپشن موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کردی

ایسے وقت میں گورنر راج لگانا یا گرفتاریاں کرنا پی ٹی آئی کو فائدہ دیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کردی

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کردی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی بھی نہیں لگانی چاہیے یہ وقت درست نہیں ہے، انہوں نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی بھی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں گورنر راج لگانا یا گرفتاریاں کرنا پی ٹی آئی کو فائدہ دیں گی، یہ باتیں ضرور ہوئی ہیں وزیراعظم اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ دو ڈھائی ہزار لوگ گرفتار ہوئے لیکن کوئی ایم این اے یا ایم پی اے گرفتارنہ ہوا جب لیڈر ہی بھاگ گئے تو ورکرز نے وہاں کیوں کھڑے رہنا تھا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو پتا تھا کہ میں آگے جاؤں گا تو گرفتاری ہوجائے گی، وہ تو آنا ہی نہیں چاہتے تھے، ان کی انڈراسٹیڈنگ ایسی تھی کہ واپس جانا بہتر سمجھا۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنا بہت بڑا سیاسی نقصان کردیا ہے، آنسو گیس کی شیلنگ سے ہی علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی واپس چلے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کے پی سے 15 سے 20 ہزار لوگوں کو ایم این ایز، ایم پی ایز لے کر آئے تھے، یہ سب لوگ اسلام آباد میں کھڑے رہتے تو پھر شاید نقصان بہت زیادہ ہوتا، جب علی امین اور بشریٰ بی بی ہی نکل گئے تو ورکرز بھی بکھر گئے اور بھاگے۔

لیگی رہنما  نے کہا کہ پی ٹی آئی جس طرح بیانیہ بنارہی اس طرح نہیں ہوسکتا، ان کا تھوڑا بہت نقصان ہوا ہوگا یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے، جیسے رینجرز پولیس اہلکاروں کی شہادت ہوئی ایسے پی ٹی آئی کا بھی نقصان ہوا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll