جی این این سوشل

تفریح

تونیشا شرما کو خود کشی پر اکسانے والا معروف انڈین اداکار گرفتار

انڈین اداکارہ تونیشا شرما کی خود کشی کے بعد ان کے کیس میں ایک بڑی پیش رفت دیکھنے میں آرہی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تونیشا شرما کو خود کشی پر اکسانے والا معروف انڈین اداکار گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عالمی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اطلاع ملی کہ چائے کے وقفے کے بعد اداکارہ بیت الخلا گئیں اور جب وہ واپس نہیں آئیں تو پولیس نے دروازہ توڑا اور دیکھا کہ اداکارہ نے اپنے آپ کو پھندے سے لٹکایا ہوا ہے۔

اسی سلسلے میں پولیس نے بڑی پیش رفت کرتے ہوئے تونیشا شرما کے ساتھ کام کرنے والے اداکار شیزان خان کو تونیشا کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ ملزم کو انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 306 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جبکہ انہیں پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس نے مزید کہا کہ وہ اداکارہ کی موت کے بارے میں قتل اور خودکشی دونوں زاویوں سے تفتیش کریں گے جبکہ ٹی وی سیٹ پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ تونیشا کی موت خودکشی کے باعث ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ تونیشا شرما نے گزشتہ روز شوٹنگ کے دوران پھندا لگاکرخودکشی کرلی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سالہ تونیشا شرما ہفتے (24 دسمبر) کی دوپہر ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کرنے والی تھی، اس نے شوٹنگ کے سیٹ پر پھانسی لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

سیٹ پر موجود لوگوں نے اسے لٹکتے ہوئے دیکھا اور اسے نیچے اتار کر اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

20 سالہ تونیشا شرما کئی ڈراموں اور فلموں میں کام کرچکی ہیں، ان کے قابل ذکر ڈراموں میں عشق سبحان اللہ، انٹر نیٹ والا لو اور گبر پونچھ والا شامل ہیں۔ تونیشا شرما نے کترینہ کیف کی فلم فتور میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

علاقائی

قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ کے رکن  عادل بازئی کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے این اے 262 کوئٹہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ کے رکن  عادل بازئی کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 16 جنوری کو ہوگی، امیدوار  کے کاغذات نامزدگی 4 تا 6 دسمبر جمع ہوسکیں گے۔

 جبکہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے  امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 دسمبر کو الاٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بھیجے گئے ریفرنس پر فیصلہ کرتے ہوئے عادل بازئی کو فلور کراسنگ کا مرتکب قرار دے کر ڈی سیٹ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کرم ایجنسی میں جنگ بندی کی کوششیں ناکام، مزید 12 افراد جاں بحق

گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والی خونریز لڑائی کے نتیجے میں اب تک 90 سے زائدافراد اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرم ایجنسی میں جنگ بندی کی کوششیں ناکام، مزید 12 افراد جاں بحق

کرم ایجنسی میں جنگ بندی معاہدے کے ذریعے دشمنی روکنے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد تازہ مسلح تصادم کے نتیجے میں مزید 12 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے، گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والی خونریز لڑائی کے نتیجے میں اب تک 90 افراد اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے اندھا دھند فائرنگ کے تازہ واقعات اپر اور لوئر کرم کے علاقوں میں پیش آئے ہیں۔

واضح رہے کہ کرم ایجنسی میں حالیہ مسلح تصادم کا آغاز گزشتہ ہفتے لوئر کرم میں گاڑیوں کے ایک قافلے پر حملے کے بعد ہوا تھا، اس حملے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے، بعد ازاں مقامی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کے کردار ادا کرنے کے بعد متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوگیا تھا۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا حالیہ واقعہ جالمے، چادریوال اور تالو کنج گاؤں کے درمیان پیش آیا، لوئر، اپر کرم کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، متحارب فریقین نے لاشوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ بھی کیا، ایک ہفتے میں کرم ایجنسی میں مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90 ہوچکی ہے۔

جمعرات کے روز سے اس مسلح تصادم کے دوسرے ہفتے کے آغاز پر اپر کرم کے علاقے غوزرگڑی میں ایک شخص فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ غوزرگڑی، مقبال اور کنج علی زئی کے علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اپر کرم میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی، 116 ونگ) کے باسو کیمپ کو مارٹر شیل سے نشانہ بنایا گیا، اس حملے کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔

ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) جاوید اللہ محسود، مقامی قبائلی عمائدین اور پولیس اہلکاروں نے اپنی گاڑیوں پر سفید جھنڈے لگاکر بالیش خیل اور سنگینا میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے کوشش کی، تاہم حالیہ فائرنگ کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ ان کی امن کے لیے یہ کوششیں اور متاثرہ علاقوں میں پولیس کی نفری تعینات کرنے کا مقصد کامیاب نہیں ہوسکا۔

لوئر کرم میں اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) حفیظ الرحمٰن، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) جہانزیب، سابق رکن قومی اسمبلی فخر زمان بنگش، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ریاض شاہین، ونگ کمانڈر اور مقامی عمائدین نے خارکلے، مارگنائے چینا کے علاقوں میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے کوششیں کیں، تاہم ان کی یہ کوششیں بھی فائرنگ رکوانے میں ناکام ہوگئیں اور باغان، علی زئی، خارکلے اور بالیچ خیل کے علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

کمشنر کوہاٹ ڈویژن، کوہاٹ، ہنگو اور اورکزئی اضلاع کے ارکان پر مشتمل گرینڈ جرگے میں بھی جمعرات کے روز امن و امان کے حوالے سے بات چیت کی گئی، اس سے ایک روز قبل دونوں جانب کے متحارب فریقین نے 30 نومبر کو ختم ہونے والی جنگ بندی میں ایک ہفتے کی توسیع پر اتفاق کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع کرا دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور

بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

مشترکہ قرارداد صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں انتشار پھیلانے، سکیورٹی فورسز کو عوام سے لڑانے کی کوشش کی، ایک وزیراعلیٰ کی وفاق اور فیڈریشن کیخلاف محاذ آرائی ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا آگے بڑھانے کے مترادف ہے۔ وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر فوری طور پر پابندی لگائے۔

دوسری طرف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔

رکن پنجاب اسمبلی رانامحمد فیاض نےپی ٹی آئی پرپابندی کی قراردادسیکرٹری اسمبلی کوجمع کرادی جس میں تحریک انصاف پر فوری طور پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ کچھ عرصے سے سیاست کی آڑ میں ایک انتشار پسند گروہ سماجی روایات کی مکمل طور پردھجیاں بکھیر رہا ہے۔ انتشاری ٹولے نے وطن عزیز اور اس کی سلامتی کے ضامن اداروں کے خلاف بھیانک سازش کی ۔اپنے مذموم سیاسی عزائم کی تکمیل کے لیے ملک میں خانہ جنگی کرانے کی ناکام کوشش کی گئی۔

قرارداد کے مطابق یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ 24 نومبر کے ذمہ داروں اور منصوبہ سازوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اس انتشاری ٹولے پر جو ایک سیاسی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے فی الفور پابندی عائد کی جائے، تاکہ آئندہ کوئی فرد یا گروہ ایسی گھناؤنی سازش کا سوچنے سے بھی گریز کرے۔ 

قرار داد میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی سیاسی انتشاری ٹولے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ قرار داد پر اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll