انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے،الیکشن مہم کو نواز شریف لیڈ کرینگے: رانا ثناء
فیصل آباد:رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے اور الیکشن مہم کو نواز شریف لیڈ کریں گے۔


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ پنجاب میں اکثریت حاصل کرے گی جب کہ ابھی جو بھی اسمبلی ٹوٹی ہم وہاں سے الیکشن لڑ کر کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چار سال میں ملکی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا، توشہ خانہ سے گھڑیاں چوری کی گئیں، اربوں روپے کے تحائف بیچ دئیے گئے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحائف کی وجہ سے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے، 5 ارب کی پراپرٹی حاصل کی اور 50 ارب روپے کا قومی خزانے کو ٹیکہ لگایا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز تھے جو ختم ہو گئے، عمران خان کے خلاف جو حقیقی کیسز ہیں وہ لازمی بنیں گے، مسلم لیگ ن 2023 کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑے گی
ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت ہے، نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، انہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کو پیش نظر رکھا اور ان کے دور میں ملکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 7 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 10 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 8 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 7 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 6 hours ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- a day ago








