اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر چاہتی تھی وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے۔ گورنر پنجاب کا حکم نامہ غیر آئینی ہے۔


رہنما پیپلزپارٹی اعتزازاحسن نےہم نیوز کےپروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اگر لانگ مارچ کے اختتام پر اسمبلیاں توڑتے تو اس وقت الیکشن مہم چل رہی ہوتی۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے بہت وقت دیا۔عمران خان نے وقت دیا تو اگلوں نے اس کو روکنے کے لیے حکمت عملی اپنائی۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے اپنا مقصد حاصل کرلیا ،وہ چاہتی تھی کہ یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہو۔گورنرپنجاب کا حکم نامہ غیر آئینی ہے،اس طرح تو کوئی بھی حکومت نہیں بچے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا احتساب ہونا چاہیے ،یہ لوگ کیا کررہے ہیں۔ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر آگئی ہے۔بحث چل رہی ہے کہ خیبر پختونخوااسمبلی توڑیں۔ملکی صورتحال سے متعلق فکر مندہوں۔
سیلاب فنڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی لیڈرز کو عوام تک فنڈز پہنچا دینے چاہیے۔سیلاب متاثرین بے سروسامانی خیموں میں امداد کے منتظر ہیں۔جس جس پارٹی کے پاس فنڈز متاثرین کو سامان کی صورت میں ملنی چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ سردی میں سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں۔بتایا جارہا ہے جو خیمے آئے ہیں ان کو جلسوں میں ذستعمال کیاجارہاہے۔شہباز شریف اور عمران خان سیلاب متاثرین کے پاس جائیں۔
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 8 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 9 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 11 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 7 گھنٹے قبل








