ویب ڈیسک : اردو زبان کی ممتاز شاعرہ پروین شاکر کا آج 28 واں یوم وفات منایا جارہا ہے ۔پروین شاکر نے اپنی شاعری میں منفرد اندار کی وجہ سے وہ شہرت حاصل کی جو بہت ہی کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے ۔


پروین شاکر24 نومبر1952 کو کراچی کے ایک ادبی گھرانے میں پیدا ہوئیں ، پروین شاکر کے والد کا نام سید شاکر حسن تھا، آپ کے نانا حسن عسکری نے انہیں ادبی دنیا میں روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
پروین شاکر دورانِ تعلیم اردو مباحثوں میں حصہ لیتیں رہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ریڈیو پاکستان کے مختلف علمی ادبی پروگراموں میں شرکت کرتی رہیں۔انہوں نے انگریزی ادب،لسانیات اور بنک مینجمنٹ میں تین ایم اے کیے اور بینک ایڈمسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگر ی حاصل کی ۔پروین شاکر درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہیں اور پھر بعدمیں انہوں نے سرکاری ملازمت اختیار کر لی ۔
1976 میں پروین شاکر نے سول سروس آف پاکستان (سی ایس پی) میں شمولیت اختیار کی اور انہیں کسٹمز کیڈر مختص کیا گیا۔ وہ 1986 میں سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہوئیں۔
1976 میں ان کی شاعری کے پہلے مجموعے کی اشاعت ہوئی اور اس مجموعے کوبے پناہ شہرت حاصل ہوئی ۔پروین شاکر نے اپنی نظموں میں مشرقی انداز اپنا یا ،انہوں نے اپنی شاعری میں نہ صرف خود بلکہ مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کے تجربات اورجذبات کا بھی اظہار کیا ۔ شاعری میں پروین شاکر کو احمد ندیم قاسمی صاحب کی سرپرستی بھی حاصل رہی۔
پروین شاکر کی معروف کتابوں میں خوشبو، صد برگ، خود کلامی، انکار اور ماہ تمام شامل ہیں۔پروین شاکر نے بہت ہی کم عرصے میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں اردو ادب سے لگاؤ رکھنے والوں کے دلوں میں گھرکرلیا۔ پروین شاکر کو دور جدید کے شعراءمیں نمایاں مقام حاصل ہے ۔
اردو ادب میں شاندار خدمات کے اعتراف میں پروین شاکر کو 1990میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔پروین شاکر 26دسمبر 1994کو 42 برس کی عمر میں اسلام آباد میں ایک کار حادثے میں وفات پاگئیں ۔ان کی شاعری کو آج بھی ادب کا ذوق رکھنے والے افراد بے پناہ پسند کرتے ہیں۔
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 2 دن قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 11 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 2 دن قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 2 دن قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 11 گھنٹے قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 12 گھنٹے قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 10 گھنٹے قبل






