جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کوطلب کرلیا‎ ‎

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ  28 دسمبر کو طلب کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کوطلب کرلیا‎ ‎
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت  وفاقی کابینہ اجلاس میں توانائی بچت اقدامات پر عمل درآمد کا پلان پیش کیا جائے گا ، توانائی بچت کےاقدامات پر صوبوں سے مشاورت کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں یکم جنوری سے دکانیں اور کمرشل سینٹر رات 8 بجے بند کرنے جبکہ شادی ہال اور ریستوران رات 10 بند کرنے کی تجویز بھی دی جائے گی۔

اس موقع پر توشہ خانہ پر وزارتی کمیٹی کی رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی جائے گی، توشہ خانہ پروزارتی کمیٹی کی رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی جائے گی‎۔ 

اجلاس میں  ‎ای سی سی کے 21 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

تجارت

ڈالرکی قیمت میں مزید کمی ، پاکستانی روپیہ مستحکم

آئی ایم سے پاکستان کیلئے 1۔1 ارب ڈالرکی قسط موصول ہونے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ  انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈالرکی قیمت میں مزید کمی ، پاکستانی روپیہ مستحکم

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں جمعرات کو 01 پیسےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

پاکستان فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.25 اور قیمت فروخت 280 روپے ریکارڈ کی گئی روپیہ کے مقابلے میں یورو کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک یورو کی قیمت 298.11 روپے ریکارڈ کی گئی ۔ 

آئی ایم سے پاکستان کیلئے 1۔1 ارب ڈالرکی قسط موصول ہونے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ  انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے ۔ 

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد  278.20 روپے پر آگئی ہے ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں کاٹھور، گڈاپ، ملیر اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر تھی اور زلزلے مرکز ملیر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 52 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بلوچستان : دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ، 18زخمی

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان :  دھماکے کے نتیجے میں  1 شخص جاں بحق  ،  18زخمی

دکی: دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں کے نتیجے  میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب بلوچستان کے ضلع دکی میں تھائی کیدر ندی میں کوئلے کا ٹرک پہلے سے رکھی کان سے ٹکرایا ۔ دوسرا دھماکہ لوگوں کے جمع ہونے کے بعد ہوا۔


حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll