جی این این سوشل

پاکستان

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا سعودی  ہم منصب سے رابطہ ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام  آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو  زرداری  نے  سعودی ہم منصب  شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا سعودی  ہم منصب سے  رابطہ ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے اور وسعت دینے کےباہمی عزم کا اعادہ کیا۔ 

وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو ”کلائمیٹ ریزیلینٹ پاکستان“ سے متعلق آئندہ بین الاقوامی کانفرنس سے آگاہ کیا جو 9 جنوری کو جنیوا میں منعقد ہورہی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سیلاب کے بعد کی تعمیر نو اور بحالی کی کوششوں کے تمام اقدامات کے لیے مملکت سعودی عرب کی بھرپور حمایت سے آگاہ کیا، دونوں وزراء خارجہ نے افغانستان کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے خواتین کے حقوق کی ضمانت اور زندگی کے تمام پہلوئوں میں ان کی مکمل اور مساوی شرکت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے افغانستان میں سلامتی، استحکام اور امن کے لیے اپنی حمایت اور افغان عوام کے لیے مزید پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی شمولیت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ رواں سال نومبر میں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ کیا تھا۔

پاکستان

مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہونی چاہیے، پاکستان میں خون ریزی کی سیاست نہیں چل سکتی، حقائق پر مبنی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل  الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت کردی۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے لاتعلق ہونا ہوگا، تب ہی ملک میں امن ہوگا، اگر کوئی شخص گھر سے باہر نہیں نکلا تب بھی وہ گھر میں اضطراب کا شکار ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کسی پارٹی کے اندرونی معاملات کو زیر بحث نہیں لانا چاہتا، آج کے حالات 8 فروری کے الیکشن کی وجہ سے ہیں، حالات میں شدت پیدا ہوئی، ہم نے ہمیشہ اعتدال پر مبنی سیاست متعارف کروائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہونی چاہیے، پاکستان میں خون ریزی کی سیاست نہیں چل سکتی، حقائق پر مبنی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق

سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق

موٹروے پر شیخوپورہ کے نزدیک آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،آئی جی اسلام آباد خود ساتھ نہیں تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟

(آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا، فیصلہ 29 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی۔

ورچوئل اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سمیت تمام بورڈ ممبران شریک ہوں گے۔

چیمپئنزٹرافی کو 3 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے جبکہ پی سی بی پورا ایونٹ میں پاکستان میں کروانے کے مؤقف پر قائم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll