جی این این سوشل

صحت

اگر آپ یادداشت کی کمزوری کا شکار ہیں  ،تو اس عادت کو ترک کردیں 

تمباکو نوشی صرف پھیپھڑوں اور دل کو ہی متاثر نہیں کرتی بلکہ ایک تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ یادداشت پر بھی مضر اثرات مرتب کرتی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اگر آپ یادداشت کی کمزوری کا شکار ہیں  ،تو اس  عادت کو ترک کردیں 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین کے مطابق درمیانی عمر کے سگریٹ نوشی نہ کرنے کے مقابلے کرنے والے نوجوانوں میں یادداشت کی کمزوری اور بھولنے کی عادت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق اگر تمباکو یا سگریٹ نوشی کے عادی افراد اپنی اس عادت کو ترک کر دیں تو خوش قسمتی سے اس کے مضر اثرات کم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ ہے جس میں تمباکو نوشی اور علمی زوال کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس جائزے کے لئے محققین نے شرکاء  سے یادداشت پر مرتب ہونے والے اثرات اور بدلاؤ کے حوالے سے براہ راست سوال کئے گئے۔

محققین کے مطابق اس تحقیق سے یادداشت پر مرتب ہونے والے ابتدائی منفی انتباہی اشاروں کی نشاندہی کرنے میں مدد فراہم ہوگی تاہم یہ تحقیق تمباکو نوشی اور ڈیمینشیا کے حوالے سے پہلی تحقیق نہیں ہے۔

محققین کے مطابق انہوں نے دوران تحقیق 45-59 سال کی عمر کے افراد پر تمباکو نوشی ترک کرنے کے مثبت اثرات کا مشاہدہ کیا ہےجس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ زندگی کے اس مرحلے پر سگریٹ نوشی چھوڑنا ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جتنی کم عمر میں تمباکو نوشی ترک کی جائے اتنے ہی بہتر نتائج ذہنی صحت پر مرتب ہوسکتے ہیں۔

 

پاکستان

بیلاروس کے صدرکی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلاروس کے صدرکی  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

بیلاروس کے صدر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ۔ 

ملاقات میں دفاع کے شعبے میں تعاون سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عالمی و علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا اور بیلا روس کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دو طرفہ روابط مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا،معزز مہمان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی  قربانیوں کا اعتراف کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد

 بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں ، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد

پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
مشق میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز ذوالفقار جبکہ کورین نیوی کے جنگی جہاز وینگ جییون نے شرکت کی، مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا اور پیشہ وارانہ روابط کو فروغ دینا ہے ۔

 بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں ، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔ 


دونوں جہاز کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کمبائنڈ ٹاسک فورس کے تحت آپریٹ کر رہے ہیں،دونو ں کا مقصد سمندر میں منشیات کی سمگلنگ اور بحری قزاقی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔



 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

زخمی اے ایس پی محمد علیم کا علاج لاہور کے نجی اسپتال میں کرنے کا فیصلہ

وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زخمی اے ایس پی محمد علیم کا علاج لاہور کے نجی اسپتال میں کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اے ایس پی محمد علیم کو فوری طور پر لاہور کے بہترین نجی ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں شرپسندوں کے پتھراو کے نتیجے میں اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ شدید زخمی ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اے ایس پی کو آج ہی لاہور منتقل کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ ان کا بہترین علاج ممکن بنایا جا سکے۔

\وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ان کا علاج لاہور کے بہترین نجی ہسپتال میں کرایا جائے گا۔

وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے اے ایس پی کی حالت کے بارے میں ڈاکٹرز سے بھی بات کی اور علاج معالجے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll