پاکستان

وزیراعظم  کی مملکت بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ  سے  ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر دسمبر 28 2022، 6:27 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم  کی مملکت بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلیفونک  رابطہ

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم نےبحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں منعقد ہونے والی کلائمیٹ ریزیلینٹ پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس سے آگاہ کیا اور اس کانفرنس میں بحرین سے اعلیٰ سطحی شرکت کی درخواست کی۔

شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے پاکستان میں موسمیاتی سیلاب کے بعد تعمیرنو اور بحالی کے اقدامات کو سراہا۔

وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے بحرینی قیادت کی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ، دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔