پاکستان

کور کمانڈرز کانفرنس : دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کا عزم

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 28th 2022, 9:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کور کمانڈرز کانفرنس :    دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق   کارروائی کرنے کا عزم

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف  جنرل عاصم منیرکی سربراہی میں254ویں کور کمانڈرز کانفرنس 27 اور 28 دسمبر کو جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی ، کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ اور تنظیمی  امور پر تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے  اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بھرپور انداز میں جاری ہے ، عوام کی خواہش کے مطابق دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائیگا ، عوام کی امنگوں کے مطابق بلا تفریق دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔