امریکا میں برفانی طوفان کی شدت میں کمی، اموات کی تعداد 70  تک جاپہنچی 

نیویارک : امریکا میں برفانی طوفان کی شدت میں کمی آنے لگی  تاہم  طوفان سے ہونیوالے   حادثات کے نتیجے میں اموات کی تعداد 70 ہوگئی۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 28th 2022, 9:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا میں برفانی طوفان کی شدت میں کمی، اموات کی تعداد 70  تک جاپہنچی 

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نیویارک کی اری اور نیاگرا کاؤنٹیز میں 34 اموات  جبکہ مغربی نیویارک میں برفانی طوفان سے 1977 کی 29 اموات کاریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق برف میں دبے گھروں، عمارتوں اور گاڑیوں میں کئی افراد کی لاشیں موجود ہونے کا خدشہ ہے ، 50 انچ سے زائد برف میں دبے بفلو شہر کی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

امریکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ  بفلو شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے نیویارک اسٹیٹ پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے سوا لاکھ گھر تاحال بجلی سے محروم ہیں، جبکہ  منگل کو 3 ہزار پروازیں منسوخ کی گئیں ، امریکا میں گذشتہ چند روز میں منسوخ پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں ۔