تجارت
بیرونی قرض کی ادائیگی پر پاکستان کے زرمبادلہ زرخائر میں کمی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان /زرمبادلہ کےذخائر ،ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 29 کرور 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر 6.11 ارب ڈالر سےکم ہو کر 5ارب82 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گئے،کمرشل بینکوں کو ذخائر 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 5ارب 88 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئے،ایک ہفتے میں ملکی مجموعی ذخائر 29 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمی ہوگئی ،ملکی مجموعی ذخائر 12 ارب ڈالر سے کم ہوکر 11ارب 70 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئے،اسٹیٹ بینک کے پاس ایک ماہ کے برابر درآمدی بل کے ذخائر رہ گئے ہیں۔
تفریح
شان شاہد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں کیوں؟
شان شاہد نے اپنے باتھ روم میں شاور لینے کے دوران بنا شرٹ اپنی تصویر اپلوڈ کی جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
پاکستان کی پنجابی فلم انڈسٹری کے مقبول ہیرو شان شاہد اپنی نیم برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی وجہ سے صارفین کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
اداکار شان شاہد نے حال ہی میں اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ اپنی فٹنس کی تصویر شیئر کی ہے ، ان کی شئیر کی گئی تصاویر میں انہیں اپنے باتھ روم میں شاور لینے کے دوران بنا شرٹ کے دیکھا جا سکتا ہے۔
پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں شان شاہد نے لکھا کہ ’آپ کا سفر ورزش کے بعد ختم نہیں ہوتا، یہ تو صرف شروعات ہے۔
ان کی اپلوڈ کی گئی تصویر پر کچھ لوگوں نے شان کی فٹنس کے سفر کو سراہا جبکہ کچھ افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں شرٹ لیس پوسٹ پر آڑے ہاتھوں لیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملنے شدید رد عمل کے بعد بعد شان شاہد بھی خاموش نہ رہ سکے اور ردعمل کا اظہار کردیا۔
شان شاہد نے صارفین کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’مردوں اور عورتوں کو خالق نے برابر بنایا ہے، لیکن دونوں کو مختلف تحفے دیے ہیں۔ مردوں کو جسمانی طاقت جبکہ عورتوں کو خوبصورتی، صبر، نرمی، طاقت اور حیا کی دولت عطا کی ہے۔
شان شاہد نے مزید کہا کہ ’میں 50 سال کی عمر میں اسکرپٹ کے مطابق اپنی شکل بدلنے کی کوشش کرتا ہوں، یہ میرا کام ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ مجھے صحت اور جسم کی دیکھ بھال کرنے کی طاقت ملی ہے۔
تفریح
چاہت فتح علی خان نےویڈیو لیک کے معاملے پر نوجوانوں کو کیا مشورہ دیا؟
چاہت فتح علی خان نے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے درخواست ہے کہ آپ کوئی بھی گندی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ اسے وائرل کریں یہ اچھی بات نہیں ہے
سوشل میڈیا پر اپنے مزاحیہ اور منفرد انداز سے گلوکاری کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے ویڈیو لیکس ہونے کے معاملے پر نوجوانوں کو قیمتی مشورہ دے ڈالا ۔
ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں چاہت فتح علی خان نے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے درخواست ہے کہ آپ کوئی بھی گندی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ اسے وائرل کریں یہ اچھی بات نہیں ہے'۔
چاہت فتح علی خان نے مزید کہا کہ ایسی ویڈیوز جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو چھوٹے بچوں اور فیملیز کی نظر سے گزرتی ہیں۔ جو اچھی بات نہیں ہے۔
اس کے ساتھ ہی مزاحیہ گلوکار نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو اچھے راستے سے کمانے کا ذریعہ بنائیں۔
چاہت فتح علی خان نے ایسے وقت میں درخواست کی ہے جب حال ہی میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر مناہل ملک، امشا رحمٰن اور متھیرا کی مبینہ فحش ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔
علاقائی
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں
پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پرانا گولیمار سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے7 کارندوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 550 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، 16 عدد موبائل فونز، 2700 گرام تنزانیہ، 1280 گرام آئس، 4 عدد وائی فائی ڈیوائسز، ایک عدد موٹر سائیکل اور نقد ی بھی بر آمد کر لی گئی۔
تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی، ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے اور پولیس کو مختلف ایف آئی آرز میں مطلوب تھے، ملزمان کا تعلق کاشف ڈاڈا، نعیم ڈاڈا، کمال اور کاشف سندھی گروپس سے ہے۔
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
جرم 2 دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
-
دنیا ایک دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا