رحیم یار خان: چئیر پرسن سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو مرکز جدید سہولیات کے ساتھ فعال کر دیا
اگر کسی بچے کے ساتھ زیادتی، تشدد یا استحصال کا واقعہ پیش آئے تو بیورو کا مضبوط ریفرل سسٹم قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرے گا،چئیر پرسن

.jpg&w=3840&q=75)
رحیم یار خان:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ویژن کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروسارہ احمد نے رحیم یار خان میں قائم چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مرکز کو فعال کر دیا ہے۔
یہ مرکز کچھ عرصہ قبل چائلڈ کیئرنگ اسٹاف کی کمی کے باعث عارضی طور پر غیر فعال کر دیا گیا تھا، تاہم اب اسے جدید سہولیات اور نئے عزم کے ساتھ بحال کر دیا گیا ہے۔
مرکز کی بحالی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں معزز اراکینِ اسمبلی جن میں رئیس نبیل، عشرت اشرف، مہوش سلطانہ، نسرین ریاض، کمشنر بہاولپور مسرت جبین، اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور جپہ کے علاوہ سماجی شخصیات، مخیر حضرات اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس اقدام کو بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو محترمہ سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ مرکز نہ صرف لاوارث اور بے سہارا بچوں کو محفوظ پناہ فراہم کرے گا بلکہ انہیں معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات، نفسیاتی معاونت اور بحالی کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بچے کے ساتھ زیادتی، تشدد یا استحصال کا واقعہ پیش آئے تو بیورو کا مضبوط ریفرل سسٹم قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا واضح پیغام ہے “ہم زندگیاں بدلتے ہیں”،یہ ادارہ بچوں کو صرف پناہ ہی نہیں دیتا بلکہ انہیں ایک باوقار اور خودمختار مستقبل فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے اس موقع پر کمشنر بہاولپور، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان، منتخب نمائندگان، مخیر حضرات اور ڈونرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مرکز کی بحالی میں بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے اپنی ٹیم، ڈائریکٹر جنرل ندیم اختر، ڈائریکٹرز اور بیورو کے تمام عملے کی محنت کو بھی سراہا جن کی کاوشوں سے یہ ممکن ہو سکا۔
.jpg)
اس موقع پرانہوں نے رحیم یار خان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے بچوں کے تحفظ کے لیے ادارے کے ساتھ تعاون کریں اور اگر کسی بچے کو مدد کی ضرورت ہو تو چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر فوری اطلاع دیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پنجاب میں قائم ہونے والا 17واں چائلڈ پروٹیکشن سنٹر ہے اور حکومت پنجاب کے تعاون سے مستقبل میں مزید اضلاع تک اس دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ آگاہی مہمات بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوام میں بچوں کے حقوق سے متعلق شعور اجاگر ہو۔
تقریب کے اختتام پر چیئرپرسن سارہ احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ مرکز علاقے کے بچوں کے لیے تحفظ، محبت اور روشن مستقبل کی علامت بنے گا۔
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- a day ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 days ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 8 hours ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 days ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 days ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- a day ago



