اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت کو الیکشن کمیشن کو فارغ کرنا چاہیے۔


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم میدان میں ہیں آؤ ہمارا مقابلہ کرو۔
اسد عمر نے اپنے بیان میں حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آؤ ہمارا مقابلہ کرو، ووٹرز تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے بھی سوال کیا کہ آپ کی تیاری کیوں نہیں تھی؟ الیکشن کمیشن کا یہ کہنے کا جواز کیسے بنتا ہےکہ وہ تیار نہیں تھے، عدالت کو الیکشن کمیشن کو فارغ کرنا چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں ووٹر پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے ہیں لیکن عدالت کے واضح احکامات کے باوجود انتخابات روک دیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا حکومت ووٹ سے خوفزدہ ہے، کٹھ پتلی الیکشن کمشنر سے مل کر عوام اور آئین کا مذاق اڑا رہی ہے، عدالت سے مطالبہ ہے کہ اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرائے اور توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانبداری پر ذرا بھی شبہ تھا تو وہ بےنقاب ہو گیا، ای سی پی نے عدالتی حکم کے باوجود آج بلدیاتی الیکشن کی اجازت نہ دے کر توہین عدالت کی، الیکشن کے انعقاد پر سیاست کھیلنے پر الیکشن کمیشن پاکستان کو فوراً مستعفی ہو جانا چاہیے۔

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 6 گھنٹے قبل

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- ایک گھنٹہ قبل

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 33 منٹ قبل

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 3 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 5 گھنٹے قبل

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 6 گھنٹے قبل

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 6 گھنٹے قبل

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 2 گھنٹے قبل