شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ کے خلاف پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ : فواد چودھری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ کے خلاف پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا اسلام آباد میں الیکشن نہ کروانے کے معاملے پر ہماری عدالت سے درخواست ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو کام سے روکا جائے، عدالت جائزہ لے اور اپنا فیصلہ لے۔
ان کا کہنا تھا کل ہماری دو ایم پی ایز راشدہ بیگم اور فرحت فاروق میڈیا پر آئیں اور انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ناصر علی شاہ اور شرجیل میمن کے ذریعے سے ہم سے رابطہ کیا گیا اور پیسوں کی آفر کی گئی، یہ کرپٹ پریکٹس میں آتا ہے اور انتہائی سنگین جرم ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے پنجاب میں شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ کے خلاف پرچہ دائر کیا جائے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا ہمارے رحیم یار خان سے ایم پی اے خواجہ مسعود جنہوں نے پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے انہیں نااہل ڈکلیئر کر دیا ہے اور پی ٹی آئی نے بھی اس ضمن میں اپنی کارروائی مکمل کر لی ہے، ہم اس حوالے سے اسپیکر کو کہہ دیا ہے کہ خواجہ مسعود کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیں۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اس کی سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ جو صوبہ سب سے زیادہ دہشتگردی سے متاثر ہے اسے ہی اس اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت
- ایک گھنٹہ قبل

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان
- 12 گھنٹے قبل

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
- 10 گھنٹے قبل

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف
- 10 گھنٹے قبل
(2)_updates.webp&w=3840&q=75)
مظفرگڑھ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- 11 گھنٹے قبل

کراچی : زمین بوس عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری، عورتوں اور بچوں سمیت 14 لاشیں نکال لی گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی
- 12 گھنٹے قبل

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 12 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- 11 گھنٹے قبل

جڑواں شہروں میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ
- ایک گھنٹہ قبل