کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023 کو ہی ہونگے ۔


تفصیلات کے مطابق کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم کراچی والوں کے نمائندے بن کر اُن کے مسائل حل کریں گے، مصنوعی مینڈیٹ کراچی میں کھڑا کیا جاتا تھا، ہمیں اس بات کا کوئی ڈر نہیں ہے کراچی میں کون جیتتا ہے، کون ہارتا تھا، کراچی کا اگلا مئیر جیالا ہو گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کا مئیر آج ہمارے درمیان یہاں موجود ہے، ہمیں احساس ہے ملک میں بیروزگاری ہے مہنگائی ہے ، عمران کے پیدا کردہ بحران کی وجہ سے آج ملک میں مسائل ہیں ، لوکل باڈیز الیکشن جیتنے کے بعد ہم کے ایم سی کے اسپتالوں کی حالت بہتر کریں گے، کراچی میں کچرا اٹھانے کی صورت حال پہلے سے بہتر ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ عوام کی طاقت نے پرویز مشرف کو بھگوڑا بنا دیا، عوام کی طاقت نے سلیکٹڈ کا صحیح بندوبست کیا، عوام نے سلیکٹڈ کو ایسے نکالا کہ چھ ماہ بعد بھی بنی گالہ سے چیخیں نکل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد سے ایک شخص کو بھیجا، یہ عوام کی جیت تھی، مقابلہ ہوگا تو جیت امید کی ہوگی، شکست نفرت کی سیاست کی ہوگی، ملک مشکل میں ہے، ملک کو معاشی مشکل کا شکار عمران خان نے کیا ہے، عمران خان کی جھوٹ، نفرت اور تعصب کی سیاست کے خلاف میدان میں نکلے ہیں۔
پی پی پی چئیرمین نے کہا کہ ہماری افواج اور عام شہریوں نے دہشتگردی کیخلاف لڑائی میں شہادتیں دیں، پیپلزپارٹی نے ملک سے دہشتگردی کو ختم کیا جبکہ عمران خان نے ہماری جمہوریت کو نقصان پہنچایا ۔ عمران خان ملک کو دیوالیہ پن کی طرف لے کرگئے اوردہشتگردی کو ایک بار پھر ملک میں پھیلنے کاموقع دیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانیوں کے قاتلوں کو عمران خان نے اپنا مہمان بنایا، عمران خان نےجن کو واپس لایا وہ لوگ دہشتگردی اور جرائم میں ملوث ہیں، ہمیں امپورٹڈ کہنے والے عمران خان نے ملک میں دہشتگردی کوامپورٹ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے مفادات کو دیکھ کرپالیسی بنانا پڑے گی، ملکی سالمیت پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے، دہشتگردی کو ختم کرکے رہیں گے ۔

بنگلا دیش فضائیہ کے تربیتی طیارے کے ہائی اسکول کیمپس پر گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی
- 4 گھنٹے قبل

سینیٹ الیکشن میں ایک بھی نام بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر نہیں شامل کیا گیا،بیرسٹر گوہر
- 17 منٹ قبل
حالیہ بارشوں اور گلیشئیرز کے پگھلنے سے پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

سیکرٹری پاور ڈویژن کی بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری ختم کرنے کی تصدیق
- 35 منٹ قبل

کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس:گرفتار ٹھیکیدار 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
- 2 گھنٹے قبل
امریکی اداکار میلکم جمال وارنر کوسٹا ریکا کے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر بڑے سیاسی جلسے کا اعلان، باضابطہ درخواست جمع کرا دی
- 2 گھنٹے قبل

بنوں، پولیس چوکی پر خوارج کے حملے بھرپور جوابی کارروائی سے پسپا
- ایک گھنٹہ قبل

بابوسرٹاپ اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں قدیم روایت کے تحت ہونے والی ایک انوکھی شادی
- 2 گھنٹے قبل

راولپنڈی: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں باپ بیٹی کار سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے
- 2 گھنٹے قبل

مون سون ، چوتھے اسپیل کے دوران کئی شہروں میں نشیبی علاقے زیرِ آب
- 3 گھنٹے قبل