پاکستان

ملکی حالات تباہی کی طرف جارہے ہیں : عمران خان 

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں، جن کے ہاتھ میں ملک کی باگ ڈور دی گئی وہ معیشت نہیں سنبھال سکتے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 31st 2022, 8:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملکی حالات تباہی کی طرف جارہے ہیں : عمران خان 

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمران خان سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنوں نے زمان پارک میں ملاقات کی ۔ ملک بھر سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنان نے شرکت کی ۔ 

 اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان  نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں، سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی ہمت نہیں ہاری ، انسان کو کس مقصد کیلئے پیدا کیا گیا ہے اس مقصد کو پہچانیں اور حاصل کریں.