پاکستان

وزیراعظم کا سابق پوپ ایمرٹس بینڈکٹ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق پوپ ایمرٹس بینڈکٹ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 31st 2022, 9:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کا سابق پوپ ایمرٹس بینڈکٹ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سابق پوپ ایمرٹس بینڈکٹ کے انتقال کی خبرسن کرانہیں افسوس ہوا۔ 

 انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں کروڑوں لوگ ان کے انتقال پرسوگوارہیں۔

 

واضح رہے کہ سابق پوپ ایمرٹس بینڈکٹ آج (ہفتہ)  کو95 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے ،  انہوں نے 8 برسوں تک کھتولک چرچ کی قیادت کی،  1415 میں پوپ گریگوری کے بعد وہ پہلے پوپ تھے جنہوں نے 2013 میں استعفی دیا تھا۔

سابق پوپ نے اپنی زندگی کے آخری آیام ویٹی کن سٹی کے ماتیرایکلیزیا خانقاہ میں گزارے، عیسائیوں کے موجودہ مذہبی پیشوا پوپ فرانسس 5 جنوری کو ان کی آخری رسومات کی قیادت کریں گے۔