لاہور : پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا گیا۔ میٹرک کا امتحان 25 مئی جبکہ انٹر کا امتحان 3 جولائی سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز کا اجلاس 9 اپریل کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز سے مشاورت کے بعد میٹرک اور انٹر امتحانات کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ۔
جی این این کے مطابق میٹرک امتحان مورخہ 25 مئی جبکہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان مورخہ 3 جولائی سے شروع ھو گا ۔میٹرک کے نتائج 21 ستمبر اور انٹر کا نتیجہ 20 اکتوبر کو جاری ہوگا۔دونوں جماعتوں کے امتحانات اٹھائیس ،اٹھائیس روز میں مکمل کئے جائیں گے۔
چند دن قبل تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے یا بندش سے متعلق فیصلے کے لیے این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا تھا ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، چاروں صوبوں کے صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم بھی شریک ہوئے تھے ۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھاکہ ملک بھر میں اے اور او لیول کے امتحانا ت کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، اے اور او لیول امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ، نویں اور دسویں کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں لیے جائیں گے ، جامعات سے درخواست کی تھی کہ داخلے کا شیڈول آگے کردیں، امتحانات تاخیر سے ہوں گے تو رزلٹ تاخیر سے آئے گا اس لیے جامعات داخلے آگے کردیں۔ ان کاکہنا تھا کہ نویں دسویں کی کلاس ہفتے میں ایک روزرکھنے جبکہ گیارہویں اوربارہویں جماعت کی کلاس بھی ہفتے میں ایک روز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ جو اضلاع کورونا سے زیادہ متاثر ہیں وہاں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک بند کر دی گئی ہیں، پنجاب کے 13 اضلاع ایسے ہیں جو کورونا سے متاثر ہیں اس لیے وہاں پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسز 28 اپریل تک نہیں ہونگی۔ 28 اپریل کو دوبارہ اس معاملے کا جائزہ لیں گے کہ اسکولوں کو عید تک بند رکھا جائے یا عید سے پہلے اسکولز کھولے جائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت، سری لنکا، نیپال میں بھی اے ،او لیول کے امتحانات ہو رہے ہیں، دنیا کے 80 فیصد ممالک میں امتحانات ہورہے ہیں۔

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل





