ڈسکہ : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈی جی پی آر لاہور میں ہونے والی کانفرنس کانوٹس مجھے ملا ہے،آر او صاحب پر پاکستان تحریک انصاف کے تحفظات آج بھی ویسے ہی ہیں، ہم الیکشن کمیشن سے انصاف چاہتے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈسکہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے نمائندوں نے ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے الیکشن کی بھرپور کوریج کی ہے، وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر آزاد شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا گیا، وزیراعظم پاکستان کی طرف سے ہدایات پر انتخابی امیدواروں کو کسی مداخلت کے بغیر مقابلے کا کھلا میدان دیا گیا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر پوری طرح عمل کیا جاتا رہا ہے، ن لیگ نے کبھی بھی پرامن انتخابات کو تسلیم نہیں کیا، ن لیگ کی نظریاتی سوچ اور تربیت صرف جیت پر جشن منانا ہے، ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں ہمارا مقابلہ گدی نشینی کی سیاست سے تھا ، آج بھی بریف کیس اٹھا کر پھر نے والے کے نواسے نے لوگوں کا ضمیر خریدنے کی کوشش کی۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر منصفانہ شفاف اور آزادانہ ماحول میں الیکشن منعقد کرایا ہے، ن لیگ کے درجنوں ایم پی اے پولیس اسٹیشن پر دندناتے پھرتے رہے ، انہوں نے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط ہوا میں اڑا دیئے ، اقتدار کے باوجود پاکستان تحریک انصاف میں انتخابی عمل میں کوئی ووٹ نہیں ڈالی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ڈی جی پی آر لاہور میں ہونے والی کانفرنس کانوٹس مجھے ملا، آر او صاحب پر پاکستان تحریک انصاف کے تحفظات آج بھی ویسے ہی ہیں، الیکشن کمیشن سے انصاف چاہتے ہیں۔

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
- 4 hours ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 15 hours ago

جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے
- 8 minutes ago

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 14 hours ago

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
- 2 hours ago

قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ
- 2 hours ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
- 4 hours ago

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے
- 3 hours ago
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر
- 4 hours ago

پاکستان میں انٹر نیٹ سست روی کا شکار، بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی
- 2 hours ago

مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- an hour ago

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
- 4 hours ago