جی این این سوشل

پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ، عمران خان ،اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف فیصلہ سنا دیا گیا

الیکشن کمیشن کے چار رکنی کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری، اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ، عمران خان ،اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف فیصلہ سنا دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کیسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تینیوں رہنماوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔

محفوظ فیصلہ میں تینوں رہنماؤں کو ضمانت کے لئے 50,50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس کی آئندہ سماعت 17 جنوری کو ہوگی۔

کھیل

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا زمبابو ے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا زمبابو ے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

 پاکستان نے زمبابو ے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے۔

بلاوائیو میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری  میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

 زمبابوے کے کپتان کریگ ایروائن نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کی جلد وکٹیں لیکر پریشر میں لائیں تاکہ میچ میں کامیابی کے حصول کو  ممکن بناسکیں۔

پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، ابرار احمد، حارث رؤف اور فیصل اکرم شامل ہیں۔

جبکہ زمبابوے کی اسکواڈ میں  کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا،اور شان ولیمز شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دھماکے سے گونج اٹھا

دہلی میں گزشتہ ماہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اسکول میں بھی دھماکا ہوا تھا جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دھماکے سے گونج اٹھا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دھماکے سےلرزاٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے علاقے پرشانت وہار میں خوف ناک دھماکے کی آواز سنی گئی،دھماکا ایک سینما ہال کے نزدیک ہوا،دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعدقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کا محاصرہ کرلیا، جبکہ شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہےاور میڈیا سمیت کسی کو بھی دھماکے کی جگہ جانے کی اجازت نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  دھماکے سےابھی کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، جبکہ دھماکے سے متعلق مزید خبروں اور تفصیلات کا انتظار ہے۔

دھماکا عین اس وقت ہوا جب سابق وزیراعلیٰ اروند کیجروال ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس میں انھوں نے دہلی کو سب سے غیر محفوظ شہر قرار دیا۔

یاد رہے کہ پرشانت وہار کے اسی علاقے میں گزشتہ ماہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اسکول میں بھی دھماکا ہوا تھا جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمتوں  میں معمولی کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی معمولی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہو گئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں 7 ڈالرز کی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 640 ڈالرز ہو گئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے ہوگئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll