لاہورہائی کورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کلعدم قرار
لاہور ہائیکورٹ میں پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر دوبارہ سماعت کے دوران وکیل گورنر پنجاب نے کہاکہ گورنر سے رابطہ ہو گیا،


گورنر نے اعتماد کے ووٹ کی تصدیق کردی ،گورنر نے وزیراعلیٰ پرویز اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا،جسٹس عابد عزیز نے کہاکہ گورنر نے اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے تو معاملہ ہی ختم ہو گیا ۔
دوران سماعت عدالت میں بتایا گیا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا،لاہور ہائیکورٹ میں پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر دوبارہ سماعت کے دوران وکیل گورنر پنجاب نے کہاکہ گورنر سے رابطہ ہو گیا، گورنر نے اعتماد کے ووٹ کی تصدیق کردی ،گورنر نے وزیراعلیٰ پرویز اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا،جسٹس عابد عزیز نے کہاکہ گورنر نے اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے تو معاملہ ہی ختم ہو گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی،وزیراعلیٰ کی جانب سے وکیل بیرسٹر علی ظفر ،گورنر پنجاب کے وکیل خالد اسحاق منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے ۔
جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہاکہ اعتما کا ووٹ تو آپ نے لیا ہے،یہ ہو سکتا ہے ہم کہہ دیتے ہیں گورنر کا نوٹیفکیشن درست نہیں تھا،پھر آپ اسمبلی جا کر جو کرنا چاہیں وہ کریں،عدالت نے کہاکہ آپ نے جو کاپی پیش کی اس کے مطابق آرٹیکل 137 کے تحت ووٹ لیا گیا،اگر گورنر کا نوٹیفکیشن کالعدم ہو گا تو آپ کے ووٹ لینے کا معاملہ کالعدم ہو جائے گا،آپ نے عدالت کو مطمئن کرنے کیلئے نہیں، آرٹیکل 137 کے تحت ووٹ لیا۔
عدالت نے کہاکہ فریقین رضا مندی ظاہر کرتے ہیں تو گورنر کا نوٹیفکیشن کالعدم کرنے کا حکم جاری کر دیتے ہیں ،فریقین رضا مندی ظاہر کرتے ہیں تو حکم جاری کر دیتے ہیں کہ اعتماد کا ووٹ لینے کا ٹیسٹ ہو گیا۔
وکیل گورنرپنجاب نے کہاکہ اس میں کسی اتفاق رائے کی ضرورت نہیں، عدالت آرڈر کر سکتی ہے ، عدالت نے کہاکہ یہ بھی دیکھنا ہے کہ گورنر نے اعتماد کے ووٹ کیلئے جو وقت دیا تھا وہ مناسب تھا یا نہیں ،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اس حوالے سے ماضی کے تین عدالتی فیصلے آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ۔
عدالت نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ اگر گورنر ہر ہفتے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں تو کیا ہو گا ،جسٹس عاصم حفیظ نے کہاکہ ایسے میں اس کے نتائج کیا ہوں گے،عدالت نے کہاکہ ایک وزیراعلیٰ فلور ٹیسٹ پاس کر لے اگلے دن گورنر پھر اعتماد کے ووٹ کا کہہ دے تو کیا ہوگا،جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہاکہ پھر یہ سلسلہ رکے گا کب، اس پر کچھ ہدایات ہونی چاہئیں۔
عدالت نے استفسار کیاکیا اسمبلی کے ہر سیشن پر گورنر کا اعتماد ہونا ضروری ہے؟اعتماد کے ووٹ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کیا گورنر اگلے ہفتے یہی عمل دہرا سکتا ہے،بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ گورنر اجلاس بلانے کیلئے سپیکر کو کہہ سکتا ہے،تاریخ اور وقت کا تعین سپیکر کرتا ہے ،عدالت نے کہاکہ ہم گورنر کے آرڈر پر رائے نہیں صرف جوڈیشل فیصلہ دے سکتے ہیں۔
عدالت نے کہا گورنر کے ایسے اقدامات روکنے کیلئے عدم اعتماد کیلئے کتنے دن ہونے چاہئیں،بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ کم از کم 14 روز ہونے چاہئیں،جسٹس عابد عزیز نے کہاکہ یہاں گورنر نے پرویز الٰہی کو صرف2 روز دیئے جو مناسب وقت نہ تھا،بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ گورنر پابند ہیں کم از کم 7 روز کا نوٹس دیں ،جسٹس عاصم نے استفسار کیا اسمبلی سیشن چھٹی والے روز بھی ہو سکتا ہے؟جسٹس عابد عزیز نے کہاکہ منظور وٹو کیس میں عدالت نے وقت کا تعین نہیں کیا تھا۔
عدالت نے بیرسٹر علی ظفر کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ مناسب وقت اور تاریخ پر دلائل مکمل کریں ، جلد دلائل مکمل کریں کہ اعتماد کے ووٹ کیلئے مناسب وقت کتنا ہونا چاہئے ۔
ایڈووکیٹ منصور اعوان نے کہا کہ گورنر کو آئین اجازت دیتا ہے وہ اجلاس بلائیں،پرویز الٰہی گورنر کی ایڈوائس پر عمل نہیں کر رہے،بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ گورنروقت اور تاریخ کا تعین نہیں کر سکتا،جسٹس عاصم حفیظ نے کہاکہ گورنر کے اختیارات میں ہے کہ وہ تاریخ دے سکیں،بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ گورنر کا وقت اور تاریخ کا تعین کرنا غیرقانونی ہوگا۔

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 20 minutes ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- an hour ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 20 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 43 minutes ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 20 hours ago





