آئینی طور پر اسمبلی توڑنے میں قدغن تحریک عدم اعتماد کا عمل ہوتا ہے


وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا جمہوری حق ہے کہ وہ کسی وقت بھی اسمبلی توڑ سکتے ہیں،
آئینی طور پر اسمبلی توڑنے میں قدغن تحریک عدم اعتماد کا عمل ہوتا ہے، اعتماد کا ووٹ لے لیا،معاملہ ختم ہو گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج آئین اور قانون کی فتح ہوئی ہے، قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، گورنر کے وکیل نے بتایا کہ گورنر نے آرڈر واپس لے لیا،
اس کا مطلب ہے کہ گورنر نے مان لیا کہ ان کا آرڈر غیر قانونی اور غیر آئینی تھا، عدالت نے چیف سیکریٹری کے وزیرِاعلیٰ اور کابینہ کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا۔
بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ عدالت نے پہلے دن ہی وزیرِ اعلیٰ اور کابینہ کو بحال کر دیا تھا، گورنر صاحب کا آرڈر غیر آئینی تھا، پرویز الہٰی اور ان کی کابینہ اسی طرح آگئی ہے جیسے پہلے تھی۔
چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی توڑنا ایک سیاسی فیصلہ ہے، میں اس پر کمنٹ نہیں کر سکتا، اسمبلی نہ توڑنے کی انڈر ٹیکنگ اس کیس کی حد تک ہے، اسمبلی توڑنا وزیرِ اعلیٰ کا آئینی استحقاق ہے۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانےکا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ، جس کے بعد لاہورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے اعتماد کےووٹ سے متعلق درخواست نمٹادی۔
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 3 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 3 گھنٹے قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 31 منٹ قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 30 منٹ قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل