Advertisement

شاداب خان اپنا کھلاڑی ہے، اس پر اس طرح تنقید نہیں ہونی چاہیے: سعید اجمل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ سعید اجمل کا کہنا ہے کہ شاداب خان اپنا کھلاڑی ہے، اس پر اس طرح تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جنوری 12 2023، 9:12 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاداب خان اپنا کھلاڑی ہے، اس پر اس طرح تنقید نہیں ہونی چاہیے: سعید اجمل

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ شاداب خان صرف  بگ بیش لیگ کی وجہ سے انجری کا شکار نہیں ہوئے، وہ پی ایس ایل 8 کے لیے دستیاب ہوں گے۔

سعید اجمل کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل لیگز کے لیے پاکستان کے کھلاڑیوں کو جانا چاہیے، انجری کسی وقت بھی ہو سکتی ہے، پاکستان کی طرف سے بھی کھیل رہے ہوں تو انجری تب بھی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے ساتھ بورڈ میں تبدیلی نہیں ہونی چاہیے، ایسا نظام ہونا چاہیے کہ تبدیلیاں نہ ہو اور نظام چلتا رہنا چاہیے، ابھی بورڈ میں تبدیلی ہوئی ہے تو ساتھ ہی ٹیم میں تبدیلیاں شروع ہو گئی ہیں، اس کا کھلاڑیوں پر اثر پڑتا ہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ یہاں رات کو کوئی چیئرمین ہوتا ہے اور صبح کسی اور کو بنا دیا جاتا ہے، اگر کپتان بنایا ہے تو اس کو سکھائیں، تبدیل کرنا حل نہیں ہے، تینوں فارمیٹ کے الگ الگ کپتان بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر کپتان الگ کرنے ہیں تو پھر وائٹ اور ریڈ بال کے الگ بنائیں، بابر اعظم کو خود غرض کہا جاتا ہے تو میں کہتا ہوں کہ ایسے دو تین خود غرض ٹیم میں ہونے چاہئیں۔

 

سعید اجمل کا یہ بھی کہنا ہے کہ بابر اعظم اچھا کھلاڑی ہے، اس میں کوئی منفی چیز ہے تو اسے دور کیا جا سکتا ہے، ہم وائٹ بال کرکٹ کے کھلاڑی بنا رہے ہیں، ٹیسٹ کے لیے نہیں، نہ تو ہم اسپنرز سے مشکلات پیدا کر رہے ہیں اور نہ ہمیں اسپنرز کو کھیلنا آتا ہے۔

واضح رہے کہ شاداب خان آسٹریلوی لیگ بگ بیش میں انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ان کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ 

Advertisement
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • ایک دن قبل
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 4 دن قبل
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 2 دن قبل
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • 2 دن قبل
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 2 دن قبل
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 20 گھنٹے قبل
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 4 دن قبل
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 20 گھنٹے قبل
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • ایک دن قبل
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 2 دن قبل
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 2 دن قبل
Advertisement