عوام کو بتائیں گے کہ ان کے فنڈ سے کون سی مشینری خریدی گئی


سپریم کورٹ آف پاکستان ( Supreme Court of Pakistan ) نے آڈیٹر جنرل کو ڈیم فنڈ ( Dam Fund ) کے ریکارڈ کا جائزہ لینے اور بے ضابطگی ہونے یا نہ ہونے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے واضح کیا کہ آڈیٹر جنرل کو فنڈز تک مکمل رسائی ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج بروز جمعرات 12 جنوری کو دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران اسٹیٹ بینک حکام نے عدالت کو بتایا کہ ڈیمز فنڈ سے کوئی اخراجات ہوئے نہ کبھی کسی نے رقم نکالی۔ ڈیمز فنڈ میں اس وقت سولہ ارب سے زائد رقم موجود ہے۔ نیشنل بینک کے ذریعے ٹی ٹی بلز میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ڈیمز فنڈ کے ڈونرز کا تمام ریکارڈ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ عوام کو بتائیں گے کہ ان کے فنڈ سے کون سی مشینری خریدی گئی۔ ڈیمز فنڈ کا پیسہ سیلاب سے تباہ کاریوں کی مرمت پر خرچ نہیں ہوگا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آڈیٹر جنرل آفس کے نمائندے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں آپ کے کسی نمائندے نے کہا کہ انہیں ڈیم فنڈ تک رسائی نہیں۔ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ آڈیٹر جنرل کو ڈیمز فنڈ تک مکمل رسائی ہے۔

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 14 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 14 گھنٹے قبل

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 14 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 12 گھنٹے قبل

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 14 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 10 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- 14 گھنٹے قبل

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 13 گھنٹے قبل

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 16 گھنٹے قبل