گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی جانب سے اسمبلی تحلیل کی سمری موصول ہونے کے بعد اہم بیان جاری کردیا ہے۔


جبکہ دوسری جانب پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط اور نگران سیٹ کے حوالےسے اہم ترین پیش رفت بھی سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت آج رات مکمل تحلیل ہو جائے گی۔ گورنر پنجاب کی جانب سے آج شام تک سمری کو منظور کر لیا جائے گا ۔ پرویز الہی کے نگران وزیراعلی کا نوٹیفیکشن جاری ہو گا ۔ اس حوالے سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
لاہور ایکسپو سنٹر میں ایک نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل کا فیصلہ مشکل ہے۔ میں نے اگلے 2 دنوں میں اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ کرنا ہے۔ایڈوائس منظور کرتے ہی اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔
بلیغ الرحمان نےمزید کہا کہ ابھی یہ بھی دیکھنا ہے کہ 90 دنوں میں انتخابات کیسے ہونے ہیں۔کیونکہ اس عرصہ کی تکمیل تو رمضان المبارک میں آرہی ہے۔صورتحال کاجائزہ لینا ہے۔تاہم سب کچھ آئین کے مطابق ہوگا۔اپوزیشن اور حکومتی گروپ کو مل کر 3 روز میں نگران وزیر اعلی اور دیگر سیٹ اپ کے بارے میں بھی فیصلہ کرنا ہے۔دو روز میں ساری صورتحال واضح ہوجائے گی۔اسمبلیوں کی تحلیل قانونی اور آئینی مسئلہ ہے اسے عین قانون اور آئین کے مطابق طے کریں گے۔
وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری سے سرکاری سطح پر وزیر اعلی پنجاب کی سمری کی تصدیق کروائی گئی ۔وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جاری سمری گذشتہ رات ساڑھے دس بجے گورنر پنجاب کو پیش کی گئی تھی۔ گورنر پنجاب پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا گزٹ نوٹیفیکشن جاری کریں گے۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے رات کو ہی سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی تھی۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 13 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 11 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 17 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 16 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 16 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 17 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 17 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago







