Advertisement
پاکستان

 ایم کیو ایم سے درخواست ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصّہ لیں:بلاول زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے درخواست ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصّہ لیں، امید ہے ایم کیوایم الیکشن میں حصّہ لے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 15th 2023, 12:43 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
 ایم کیو ایم سے درخواست ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصّہ لیں:بلاول زرداری

اپنے حالیہ بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات ہوں تاکہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کام کریں، ایم کیو ایم ایک پرانی جماعت ہے اُسے سیاسی میدان میں اترنا چاہیے، امید ہے ایم کیو ایم الیکشن میں حصہ لے گی، اس وقت ہمارا فوکس اس وقت انتخابات ہر ہے

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام بڑی تعداد میں باہر نکل کر اپنے ووٹ کے حق کو استعمال کریں اور بلدیاتی نمائندوں کو منتخب کریں۔ بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ عمران خان خدمت کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کی سوچ رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایم کیو ایم سے رابطے میں ہے، چاہتے ہیں کل سب اپنے لوگوں کو نکالیں، جو بھی الیکشن میں کامیاب ہوا پیپلزپارٹی ملکر کام کرے گی، چاہتے ہیں کراچی کا کوئی علاقہ ایسا نہ ہو جہاں ہمارا اتحاد قائم نہ ہو۔

قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما  آصفہ بھٹو زرداری نے کارکنان اور عوام کے نام جاری پیغام میں کہا کہ آپ لوگ باہر نکل کر ووٹ دیں اور بلدیاتی انتخابات میں اپنا فریضہ پورا کریں۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ پی پی واحد جماعت ہے جو انسانی حقوق اور برابری پر یقین رکھتی ہے، کراچی ہم سب کا شہر ہے، کراچی شہر کی ترقی و خوشحالی کے لئے 15 جنوری کو تیر کے نشان پر ووٹ دے کر پی پی کو کامیاب کریں۔

دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کا 15 جنوری کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کے حوالے سے کراچی کے عوام کے لئے پیغام جاری کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کے سفر کو مزید تیز اور بہتر کیا جاسکتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدواروں کے پاس کام نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا کیونکہ صوبائی حکومت پیپلز پارٹی کی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدواروں کے پاس اختیارات نہ ہونے کا رونا بھی نہیں ہوگا، کراچی کے عوام ” تیر” کے نشان پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں

Advertisement
پی ٹی اے نےغیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے وارننگ جاری کر دی

پی ٹی اے نےغیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے وارننگ جاری کر دی

  • 16 hours ago
کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر

کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر

  • 14 hours ago
مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں ، دفتر خارجہ

مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں ، دفتر خارجہ

  • 15 hours ago
ٹرائی سیریز:زمبابوے نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دے دیا

ٹرائی سیریز:زمبابوے نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دے دیا

  • 14 hours ago
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت 

وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت 

  • 16 hours ago
ایس سی او نے خطے میں معاشی خوشحال کی بنیاد رکھی، رکن ممالک کے درمیان منظم روابط انتہائی اہم ہیں،اسحاق ڈار

ایس سی او نے خطے میں معاشی خوشحال کی بنیاد رکھی، رکن ممالک کے درمیان منظم روابط انتہائی اہم ہیں،اسحاق ڈار

  • 16 hours ago
ڈرگ کنٹرول پنجاب کا مختلف ادویات کے ناقص بیچز فوری مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم

ڈرگ کنٹرول پنجاب کا مختلف ادویات کے ناقص بیچز فوری مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم

  • 14 hours ago
ٹرائی سیریز:پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹرائی سیریز:پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 11 hours ago
ٹرائی سیریز : پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا، جارح مزاج بیٹر سہ ملکی سیریز سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان

ٹرائی سیریز : پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا، جارح مزاج بیٹر سہ ملکی سیریز سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان

  • 15 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدرجسدیپ سنگھ کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدرجسدیپ سنگھ کی ملاقات

  • 11 hours ago
لاہور ہائیکورٹ: 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل

لاہور ہائیکورٹ: 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل

  • 16 hours ago
خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسزکی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرجہنم واصل 

خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسزکی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرجہنم واصل 

  • 11 hours ago
Advertisement