اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات اور کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید114 افراد انتقال کرگئے ، جبکہ 5ہزار50کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید114 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار50ہوگئی ہےجبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 21ہزار 18 ہو گئی ہے ۔ ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد73 ہزار 875ے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ48ہزار438ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار972افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 68ہزار 750ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 529 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد98 ہزار 301ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2618افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 20ہزار241کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 215 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 65 ہزار 700جبکہ اموات کی تعداد607 تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 127افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار461ہوچکی ہے جبکہ399 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 4139افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک6لاکھ31ہزار700مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 3 days ago
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 21 hours ago

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 2 days ago
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 20 hours ago

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- 21 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 17 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 2 days ago

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 3 days ago

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 2 days ago

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 2 days ago

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 2 days ago


.jpeg&w=3840&q=75)

