وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو سب سے بڑے فارن ایجنٹ فتنے اور مافیا سے نجات دلائی اور ہمیشہ ملک اور معیشت کو مشکلات سے نکالا ہے۔


مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اتحادی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ملک کو پراجیکٹ عمران سے پاک کرنا ہے، ملک کو سب سے بڑے فارن ایجنٹ فتنے اور مافیا سے نجات دلائی ہمیشہ ملک اور معیشت کو مشکلات سے نکالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران پراجیکٹ نے ملک کو معاشی دیوالیہ کی طرف دھکیلا تھا۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ آج ملک میں مہنگائی، معاشی تباہی اور سیاسی عدم استحکام عمران پراجیکٹ کی وجہ سے ہے،
پاکستان مسلم لیگ (ن) 2018 میں ملک کو تاریخی معاشی استحکام اور عوام کو سستی روٹی ، چینی آٹا، بجلی، گیس اور پٹرول دے کر گئی تھی، پاکستان مسلم لیگ (ن) 2018 میں نوجوانوں کو روزگار، ملک کو ترقی ، سی پیک اور 14000 میگاواٹ بجلی دے کر گئی تھی۔
دہشت گردی سے پاک پاکستان دے کر گئی تھی، ملک کو تاریخی 6.2 فیصد ترقی اور آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کر کے دے کر گئی تھی،
چار سال میں عمران پراجیکٹ نے ملک کا معاشی دیوالیہ نکالا اور نوجوان کو بے روزگار کیا، چار سال میں ملک کو دہشت گردی دی اور ترقی روک دی۔
عمران پراجیکٹ نے چار سال عوام کو غربت ، مہنگائی کی چکی میں پیسا، آٹا، چینی دالیں اور تیل مہنگا کیا، آج ملک میں روٹی مہنگی ہے تو عمران پراجیکٹ کی وجہ سے آج سخت شرائط والا آئی ایم ایف کا پرگرام عمران پراجیکٹ کا عوام کو دیا تحفہ ہے،
چار سال عمران فارن فنڈد پراجیکٹ نے ملک کی خارجہ تعلقات کو تباہ کر کے عالمی سطح پہ تنہا کیا، آج ملک میں مہنگی بجلی اور گیس عمران پراجیکٹ کی وجہ سے ہے۔
چار سال تباہی مچا کر مہنگائی کا طوفان لا کر آج الیکشن، الیکشن کی رٹ لگا کر کیا ہوگا، عمران خان ، 2018 میں ملک پہ مسلط ہونے والے الیکشن کی بات کر سکتے ہیں الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 12 hours ago
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 8 hours ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 9 hours ago

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 8 hours ago

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 12 hours ago

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 12 hours ago

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 6 hours ago

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 9 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 11 hours ago

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 12 hours ago

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 6 hours ago

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 10 hours ago









