رات دس بجے کے بعدکاروبار کرنے والی مارکیٹوں کو دو لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے رات دس بجے کے بعد لاہور میں کاروبار کرنے والی مارکیٹوں کو دو لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔


سماعت کے دوران عدالت نے ایل ڈی اے اور لاہور پارکنگ کمپنی پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں جمعہ 20 جنوری اسموگ کے تدارک سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت۔ درخواست پر سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی۔
سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے اسموگ کے تدارک کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔
اس موقع پر سیکریٹری جنرل لاہور سپر مارکیٹ محمد عمران سلیم عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ ہمیشہ کیلئے رات دس بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم دیا جائے، سب دکانداروں کا اس پر اتفاق ہے اور اب زندگی میں سکون آیا ہے۔
عالت نے باور کرایا یہ الفاظ سن خوشی ہوئی، ہمیں اپنا لائف اسٹائل تبدیل کرنا ہوگا۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے رات دس بجے کے بعد کاروبار کرنے والی مارکیٹوں کو دو لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا، جب کہ سی سی پی او لاہور ڈپٹی کمشنر کو فوری احکامات پر عمل درآمد کرانے کی بھی ہدایت کردی۔
عدالتی حکم میں رات دس بجے کے بعد لاہور میں شادی کی تقریبات روکنے کا بھی عندیہ دیا۔

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 9 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 13 hours ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 12 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 10 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 11 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 9 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 9 hours ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 9 hours ago

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 14 hours ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 13 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 13 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 12 hours ago