پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایسل ایل 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔


لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران نجم سیٹھی پی ایس ایل 8 کے شیدول کا اعلان کردیا جس کے مطابق پی ایس ایل 8 کا میلہ 13 فروری سے 19 مارچ تک سجے گا، افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن لاہورقلندرزاورملتان سلطانز کا ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں راولپنڈی میں 11 میچز ہوں گے، کراچی اور لاہور نو نو میچز کی میزبانی کریں گے، ملتان میں بھی پانچ میچز ہوں گے۔
پی ایس ایل 8 میں بابر اعظم پہلی بار 2017 کی فاتح پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔ عماد وسیم 2020 کی فاتح کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔
شاداب خان دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے۔ محمد رضوان ملتان سلطانز اور سرفراز احمد 2019 کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہوں گے۔
ٹورنامنٹ میں 10 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 36 سے زائد غیر ملکی کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
راشد خان لاہور قلندرز، ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ، ٹم ڈیوڈ ملتان سلطانز، جیسن رائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، بھانوکا راجا پاکسے پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔
نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان سپر لیگ بھارت کی آئی پی ایل کے بعد ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا برانڈ ہے جو خوب کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، اس بار ایسی پی ایس ایل ہوگی جو پہلے کبھی نہیں ہوئی۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران 3 ویمن میچز بھی کرائیں گے جبکہ ستمبر میں ویمن پی ایس ایل کی لانچنگ کا بھی پلان ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 12 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 10 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- ایک دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل





