جی این این سوشل

پاکستان

دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے،بلاول بھٹو زرداری

تاشقند: اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا 26 واں اجلاس جاری ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے،بلاول بھٹو زرداری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تاشقند: اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا 26 واں اجلاس جاری۔

تاشقند میں جاری اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے ،2022 میں پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ خطے کی بہتری کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، اٹھائے جانے والے اقدامات ہمارے مستقبل کو طے کریں گے۔

پاکستان

اسلام آباد کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال، کوہاٹ، مالاکنڈ، لوئر دیر، سوات، باجوڑ، غذر، گاہکوچ اور پشاور وگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، آصف علی زرداری

ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے، صدر مملکت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،   آصف علی زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں پاکستان میں جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی (پی جی جے ڈی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری اور سینئر سرکاری افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

صدر نے کہا کہ عالمی جواہرات اور زیورات کی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لئے پاکستان کی قیمتی پتھروں کی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ اور تشہیر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جواہرات اور زیورات کے شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت ہے، ملکی ترقی کیلئے جیمز اور جیولری کے شعبے سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا، جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی تعاون بڑھے گا ،وزیر تجارت

اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ ترکیہ ہمارا برادر ملک ہے اور ہمارےاپس میں تاریخی اور اچھے  تعلقات ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی تعاون بڑھے گا ،وزیر تجارت

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی اور ثقافتی میدان میں تعاون بڑھانے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ جمعرات کو وزارت تجارت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر تجارت نے ان خیالات کا اظہار ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کو 5 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانا کا ہدف دونوں ممالک کے رہنماؤں نے طے کیا ہوا ہے ۔

ترکیہ کے سفیر نے جام کمال خان کو وفاقی وزیر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈاکٹر پیکاسی نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی اہداف حاصل کرنے کے لیے روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ ترکیہ ہمارا برادر ملک ہے اور ہمارےاپس میں تاریخی اور اچھے  تعلقات ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll