جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ سمٹ کا انعقاد 

اسلام آباد میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ سمٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ سمٹ کا انعقاد 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: پاکستان موبائل فون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے تعاون سے وزارت صنعت و پیداوار کے زیراہتمام منگل کو اسلام آباد میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ سمٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس کا مقصد ملک میں موبائل فونز کی برآمد اور کاروبار میں آسانی کو فروغ دینا ہے، اس موقع پر ایسوسی ایشن کے اراکین کی جانب سے ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی ایک نمائش بھی منعقد کی جائے گی۔ 

نمائش 3:00بجے سے شام 6:00بجے تک عوام الناس کے لیے کھلی رہے گی، اس سمٹ کم نمائش کے انعقاد کا مقصد تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے معلومات حاصل کرنا ہے تاکہ اس شعبے میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کو بڑھا کر موبائل ڈیوائسز کی مقامی اسمبلی کو فروغ دیا جا سکے۔

پاکستان

یوم پاکستان کے موقع پروفاقی و صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی

تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوم پاکستان  کے موقع پروفاقی و صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی

 یوم پاکستان کے موقع پر علی الصبح تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز علی الصبح تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، توپوں کی سلامی کے وقت گولوں کی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی۔ سلامی کے بعد جوانوں نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے بھی لگائے۔

ادھر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا، ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 83 سال مکمل ہونے پر ملک ’یوم پاکستان‘ بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 کو تاریخی قرارداد لاہور کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ وطن حاصل کرنے کا عزم کیا۔ یوم تجدیدِ عہد وفا کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا پوری پاکستانی قوم کے جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پاک فضائیہ کے تمام ایئر بیس پر یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے کیا گیا جس میں پاکستان اور مسلم امہ کی سالمیت خوشحالی اور ترقی کےلئے دعا کی گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان میں کٹ پٹلی تماشہ لگا ہوا ہے،شیخ رشید

13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں کٹ پٹلی تماشہ لگا ہوا ہے،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں کٹ پٹلی تماشہ لگا ہوا ہے،ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے۔اپنے ٹویٹر میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کردیا ہے۔

آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کاامتحان ہےکہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی، غیرقانونی حکومت کوچلنےدیتی ہےیاان پرآرٹیکل6لگاتی ہے۔۔نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں

شیخ رشید نے کہا کہ 13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہے۔ آئی ایم ایف اور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہے۔ آئی ایم ایف کی 3میٹنگز ناکام ہو گئی ہیں۔پیٹرول کی سبسڈی کا ڈراما بھی واپس لے لیا گیاہے۔اشرافیہ موج کرے گی اورغریب ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مرجائےگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جب حکومت آئین کوتسلیم نہیں کرےگی توعوام حکومت کوکیوں تسلیم کریں گے۔ آج چھٹی ہےکل سےسپریم کورٹ کےدروازے کی طرف لوگوں کی نظریں ہوں گی۔ملکی غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیے منفی پیغام گیاہے۔ قوم کوبتایاجائے کہ  ملک کوکس طرف لےکرجاناہے۔ترکی میں زلزلےسے50ہزار آدمی مرےلیکن الیکشن شیڈول تبدیل نہیں ہوا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

اسٹار لنک کی پاکستان میں رجسٹریشن

اسٹار لنک پاکستان کے ہر کونے میں سستے ٹیرف پر براڈ بینڈ سروسز پہنچائے گی،گلوبل ڈائریکٹر اسپیس ایکس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹار لنک کی پاکستان میں رجسٹریشن

سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی کمپنی اسٹار لنک نے پاکستان میں رجسٹریشن کروا لی۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سے گلوبل ڈائریکٹر اسپیس ایکس نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ اسٹار لنک کی سروسز سے ٹیلی کام آپریٹرز کے آپریشنل اخراجات میں کمی ہو گی جبکہ دور دراز علاقوں میں غیر فعال موبائل ٹاورز بھی کم خرچ میں فعال ہو سکیں گے۔

گلوبل ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کے ہر کونے میں سستے ٹیرف پر براڈ بینڈ سروسز پہنچانا ہے اور اسٹار لنک اس حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

گلوبل ڈائریکٹر اسپیس ایکس نے تعاون کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن میں تیزی سے آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے بنیادی مراحل طے ہو گئے ہیں اور اب اس پر تیزی سے کام شروع کر دیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll