جی این این سوشل

پاکستان

موسم سرما کی انگڑائیاں جاری

کچھ وادیوں میں تاحال برفباری جاری ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موسم سرما کی انگڑائیاں جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پہاڑوں کے حسین نظارے، کچھ وادیوں میں تاحال برفباری جاری ہے، رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

آزاد کشمیر کے بیشتر مقامات پر برفباری کا سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے، وادی نیلم میں 3 روز سے وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔

یہاں شاہراہ نیلم سے تاؤ بٹ تک سڑک بند پڑی ہے، راولاکوٹ، حویلی سمیت متعدد شہروں کا دیہات سے رابطہ منقطہ ہوچکا ہے، بلوچستان میں اب بھی سردی کا راج ہے۔

زیارت میں بدستور منفی 13 اور قلات کا پارہ منفی8 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، کوئٹہ کا درجہ حرارت منفی 7 تک جا پہنچا ہے۔

کراچی میں یخ پستہ ہواؤں نے شہر کا پارہ گرا دیا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

تجارت

وزیر خزانہ کے ٹیکس کے جدید نظام کیلئے اقدامات

کمیٹی نے ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اورشفافیت کومزیدبڑھانے کے معاملات پرغورکیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خزانہ کے  ٹیکس کے جدید نظام کیلئے  اقدامات

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس کے جدید نظام کی جانب پیشرفت کے لئے نجی شعبے اور تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلقرہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ٹیکس کی وصولی اور انتظام میں بہتری لانے سمیت پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

کمیٹی نے ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اورشفافیت کومزیدبڑھانے کے معاملات پرغورکیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاور ڈویژن کی سولر پینلز پر ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید

پاور ڈویژن نے کہا کہ غریبوں کو مزید بوجھ سے بچانے کے لیے ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاور ڈویژن کی سولر پینلز پر ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے ہفتہ کے روز سولر پینلز  پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

پاور ڈویژن نے کہا کہ سولر پاور فکسڈ ٹیکس کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔


سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یا پاور ڈویژن نے اس سلسلے میں حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی ہے۔

پاور ڈویژن نے کہا کہ 2017 کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کا مقصد نظام میں متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا۔ ایک ایسا مرحلہ آیا ہے جہاں سولرائزیشن میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔


پاور ڈویژن نے کہا کہ غریبوں کو مزید بوجھ سے بچانے کے لیے ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب کا حفاظتی اور ضروری اقدامات کا حکم

مریم نواز نے نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب کا حفاظتی اور ضروری اقدامات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طوفانی بارشوں کےامکان پرحفاظتی اورضروری انتظامی اقدامات کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ نکاسی آب کے لئےتمام وسائل بروئے کار لائےجائیں۔ نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہوراوردیگر شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنےکیلئے تمام ضروری اقدامات کئےجائیں، شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں۔

انہوں کاکہنا تھاکہ نشیبی علاقوں سےعوام کی بروقت محفوظ مقامات پرمنتقلی یقینی بنائی جائے اور عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردارکیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll