Advertisement

اے این ایف نے 266کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی

انسداد منشیات کی پانچ کارروائیوں میں 266 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 25 2023، 7:50 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اے این ایف نے 266کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے انسداد منشیات کی پانچ کارروائیوں میں 266 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرکیا۔
 
بدھ کے روز اے این ایف ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے بتایا کہ اے این ایف نے ایک کارروائی کے دوران کوئٹہ سے 167 کلو گرام چرس برآمد کر کے کوئٹہ کے رہائشی ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔کچلاک کے علاقے میں کی گئی ایک اور کارروائی میں فورس نے برساتی نالے سے 85 کلو گرام چرس بھی برآمد کر لی۔

ترجمان نے بتایا کہ تھالیان انٹر چینج راولپنڈی کے قریب کارروائی کے دوران ایک کار کے خفیہ خانوں سے 6کلو گرام چرس اور 4.8کلو گرام افیون برآمد کر لی گئی۔چوتھی کارروائی میں ایجنسی نے فیصل آباد سے پکڑے گئے ننکانہ صاحب کے رہائشی ملزم کے قبضے سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔اے این ایف نے اٹک سے بحرین جانے والی پرواز نمبر GF-791 کے مسافر کے قبضے سے ہیروئن سے بھرے 80 کیپسول برآمد کئے۔

Advertisement
Advertisement