پاکستان
صدرعارف علوی کی عمران خان سے ہنگامی ملاقات ،انتہائی قدم سے روک دیا
صدر مملکت عارف علوی خصوصی طیارے پرلاہور پہنچ گئے۔زمان پارک میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ہنگامی ملاقات کی اور انتہائی قدم اٹھانے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کی گرفتاری کے بعد عمران خان نے پریس کانفرنس کا اعلان کیا جس میں وہ اہم قدم اٹھانے والے تھے۔ صدرمملکت عارف علوی ہنگامی طور پر خصوصی طیارے پر اسلام آباد سے لاہور پہنچے اور ایئرپورٹ سے سیدھا زمان پارک جاکر عمران خان سے ملاقات کی۔
صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اہم پیغام پہنچایا اور انتہائی قدم اٹھانے کی بجائے معاملہ صبرو تحمل سے حل کرنے پر زور دیا۔
عمران خان سے ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے س بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی آج رات گورنر ہاؤس میں قیام کریں گے جہاں ان کی بیورو چیفس اور ایڈیٹرز کے ساتھ ملاقات شیڈول ہے۔
اس کے علاوہ عارف علوی کل (26 جنوری ) کو صبح 11 بجے فلیٹیز ہوٹل میں ورچوئل یونیورسٹی کا کنونشن میں شرکت بھی کریں گے۔اس کے بعد 27 جنوری کو صدر مملکت صبح 10 بجے لمز یونیورسٹی کا دورہ بھی کریں گے۔

کھیل
قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ بلوچستان پولیس میں ڈی ایس پی بن گئے
کوئٹہ: قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ بلوچستان پولیس میں ڈی ایس پی بن گئے۔

کرکٹر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیرسگالی سفیر مقرر کرکے ڈی ایس پی کے رینک سے نوازا گیا ہے، انکا عہدہ اعزازی ہوگا۔
آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نسیم شاہ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہے، نسیم شاہ نے محدود وسائل کے باوجود اپنا مقام بنایا۔
عبدالخالق شیخ نے کہا کہ نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنا بلوچستان پولیس کیلئے اعزاز ہے، قومی ہیرو کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعزاز دے رہے ہیں۔
قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی دیتے ہوئے نیند کی پرواہ نہیں کرتے، بچپن میں پولیس سے ڈرتا تھا۔
Pakistani cricketer @iNaseemShah
— Farhan Malik (@Farhanmalikview) February 4, 2023
has been appointed as the Goodwill Ambassador of #BalochistanPolice and has been given an honorary uniform and rank of Deputy Superintendent Police (DSP) in the ceremony held at @CpoQuetta pic.twitter.com/qUb7b8Q7Vh
نسیم شاہ کو ڈی ایس پی کا رینک لگانے کی تقریب میں اعلیٰ پولیس افسران اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
پاکستان
الخدمت فانڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین میں 70 کروڑ روپے کا ونٹر پیکیج تقسیم
ونٹر پیکیج تقسیم کا مقصد سیلاب متاثرین کو سردی اور بیماریوں سے بچانا ہے

لاہور: الخدمت فانڈیشن کی جانب سے 70 کروڑ روپے کی لاگت سے سیلاب متاثرہ علاقوں سمیت ملک بھر میں ڈیڑھ لاکھ نادار خاندانوں میں ونٹر پیکیج تقسیم کر دیا۔
الخدمت فانڈیشن پاکستان لاہور کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ الخدمت فانڈیشن کے ونٹر پیکیج تقسیم کا مقصد سیلاب متاثرین کو سردی اور بیماریوں سے بچانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال آئے ملک گیر سیلاب کے باعث گلگت بلتستان، جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مشکلات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا اور شدید سردی کے باعث بچے، خواتین اور بزرگوں میں بڑے پیمانے پر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ترجیحاً سیلاب متاثرہ علاقوں کمبل، گرم چادریں، جیکٹ، سویٹر، جرسی، دستانے، گرم جرابیں اور گرم ٹوپیاں تقسیم کیں۔
صدر الخدمت فانڈیشن نے بتایا کہ الخدمت کی ونٹر پیکیج مہم میں انہیں اندرون ملک کے ساتھ بیرون ممالک سے مخیر حضرات اور رفاعی اداروں کا ساتھ بھی رہا اور اس کے ساتھ ساتھ الخدمت والنٹیرز نے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کا آغاز بھی کیا تاکہ عام افراد اپنی مدد آپ یا الخدمت جیسے رفاعی اداروں کی مدد سے سیلاب متاثرین تک گرم کپڑے، لحاف اور بستر پہنچا سکیں۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فانڈیشن کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے بعد بحالی و تعمیر نو کے حوالے سے تعمیر وطن پروگرام جاری ہے اور ہم متاثرین کی مکمل بحالی تک اپن کی مدد کے لیے کوشاں رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ونٹر پیکیج ملنے پر شبنم بی بی نے بتایا کہ اس کے خاوند چند سال پہلے کوئلے کی کان میں کام کے دوران اللہ کو پیارے ہو گئے۔ جس کے بعد وہ اپنے تین بچوں کے ساتھ گزر بسر کر رہی ہیں۔ گزشتہ سال سیلاب سے ان کا گھر تباہ ہو گیا اور سامان بھی استعمال کے قابل نہیں رہا۔ لورالائی میں شدید سردی پڑتی ہے اور سردیوں کے آغاز میں وہ بہت زیادہ پریشانی تھیں کہ اگر گرم کپڑوں، لحاف اور بستروں کا بندوبست نا ہوا تو ان کے بچے بیمار ہو جائیں گے۔ لیکن الخدمت فانڈیشن نے ہمیں گرم کپڑے، بستر اور رضائیاں دیں اور اب ہمارا گھر بھی بنا کر دے رہے ہیں، جس کے لیے وہ الخدمت کی شکر گزار ہے۔
الخدمت فانڈیشن کے سینئر منیجر میڈیا ریلشنز شعیب ہاشمی نے بتایا کہ ونٹر پیکیج تقسیم الخدمت فانڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کا حصہ ہے۔ الخدمت فاونڈیشن ونٹر ڈرائیو کا آ غاز ہر سال ستمبر کے مہینے سے کر دیتا ہے اور یہ سلسلہ مارچ کے آخر تک جاری و ساری رہتا ہے۔ ناگہانی آفات سے متاثرہ علاقوں کے ساتھ ساتھ الخدمت ملک بھر میں نادار افراد کے لیے ونٹر پیکیج تقسیم کے پروگرامات کا انعقاد کرتی ہے جس میں الخدمت کے رضاکار منظم اور مربوط نظام کے تحت چھان بین کے بعد ترجیحا بیوہ خواتین، یتامی، نادار اور معذور افراد کی فہرستیں تیار کرتے ہیں، جنہیں کوپن جاری کرنے کے بعد پروگرامات میں دعوت دی جاتی ہے۔
خاص طور پر برف میں پھنسے ہوئے دیہاتوں میں، جہاں کوئی گاڑی جانا ممکن نہیں وہاں الخدمت کے رضاکار پیدل چل کر ونٹر پیکیج پہنچانے کا اہتمام کرتا ہے، اِس کے علاوہ الخدمت کے رضاکار فٹ پاتھ پر سونے والے مزدوروں، ٹھیلے یا ریڑھی لگانے والوں اور مزدوروں کو بھی جیکٹ،لحاف، بستر اور گرم چادریں فراہم کرنے کا اہتمام کرتی ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں انتخابات کی تاریخوں پر مشاورت کیلئے اجلاس طلب کر لیا
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑا اضافہ
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر دھماکہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
روپےکی قدر میں کمی: آئل سیکٹر بحران کا شکار
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا بیوروکریسی کے اندرون و بیرون ملک تمام اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ ، حکومت مشکل میں
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ
-
کھیل 2 گھنٹے پہلے
افتخار احمد کے وہاب ریاض کو ایک اوور میں چھ چھکے،گلیڈی ایئٹرز کا زلمی کو 185 رنز کا ہدف
-
تفریح 2 دن پہلے
کراچی کا سب سے فیشن ایبل اسسٹنٹ کمشنر