عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کی گرفتاری کے لئے میٹنگ کر رہی ہے۔


لال حویلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے حکومت میٹنگ کر رہی ہے، میں کل بھی عمران کے ساتھ تھا آج بھی ہوں اور رہوں گا، فواد چوہدری آج شام تک گھر آ جائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے کیس ختم کروانے آیا تھا، ہم بلاول بیچ دیں گے لیکن ملکی اثاثے نہیں بیچنے دیں گے۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا ہے،
الیکشن کمیشن کا کام پرچے کروانا نہیں الیکشن کروانا ہے، عوام کو سمجھ جانا چاہیے یہ الیکشن نہیں کچھ اور کرنے جا رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 90 دنوں میں 2 صوبائی اسمبلیوں میں الیکشن ہونے جارہے ہیں اور الیکشن کمیشن سیاست دانوں پر پرچے کٹوا رہا ہے جو اس کا کام نہیں ہے،
الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کو اتنا نہ گرائے کہ قوم کا الیکشن سے اعتباراٹھ جائے۔
شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کے ارادے واضح ہو گئے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلےگرفتاریوں کا دورشروع ہوگا، جس کے بعد جام حکومت کا سڑکوں پر کام تمام ہو جائے گا،
قوم کو الیکشن کی طرف جانے دیا جائے ورنہ قوم سڑکوں پر فیصلہ کرے گی۔
سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4 بلین سے کم اور آئی ایم ایف کی شرائط سر پر ہیں، وزیروں کا جمعہ بازار لگا ہواہے،
سیاسی اقتصادی معاشی اور توانائی کا بحران حکومت کے گلے پڑنے والا ہے، ملک جام اور حکومت کا کام تمام ہے، فواد کی گرفتاری جلتی پے پیڑول کا کام کرے گی، اب ملک الیکشن کے بجائے تشدد کی راہ پر چل پڑا ہے، فیصلےسڑکوں پر ہوں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کر رہی وہ الیکشن کےنتائج پر کیا خاک اعتبار کرے گی، الیکشن کا مطالبہ کرنے والے اب الیکشن پر جانےکے لیے تیارنہیں ہیں،
چھوٹا بھائی پرائم منسٹر ہے اور بڑے بھائی کے پاکستان آنے پر پاؤں میں مہندی لگی ہے، نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والے عنقریب قوم کے احتساب کی بھینٹ چڑھیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب ہو گی
- ایک گھنٹہ قبل

نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل،سابق چیف جسٹس عبوری وزیر اعظم مقرر
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ قصور سیکٹر، جلال پور پیر والا اور ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
- 2 گھنٹے قبل

فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،عاصم افتخار
- ایک گھنٹہ قبل

لاہورمیں اسٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ،پنجابی تھیٹر سیل کر دیا گیا
- 16 منٹ قبل

پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل،گھوٹکی میں متعدد زائد دیہات زیر آب
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کےمعروف اداکارعشرت عباس انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل
روس : 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی،سونامی کی وارننگ جاری
- 3 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا میانوالی میں 15ستمبر سے الیکٹرک بس سروس شرو ع کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

صحت کے شعبے میں انقلاب، اے آئی اور روبوٹ کی مدد سے پہلا پِتّے کا کامیاب آپریشن
- 9 منٹ قبل