Advertisement
پاکستان

خواتین کیلئے پہلی بس سروس شروع کرنے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے خواتین کے لیے پہلی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 26th 2023, 7:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خواتین کیلئے پہلی بس سروس شروع کرنے کا اعلان

 

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے صوبے میں خواتین کے لیے پہلی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملازمت پیشہ خواتین کے لیے پنک پیپلز بس سروس یکم فروری سے کراچی میں چلنا شروع ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ بس سروس کے پہلے روٹ کے لیے ماڈل کالونی، شاہراہ فیصل تا ٹاور روٹ کا انتخاب کیا گیا ہے اور پنک بس سروس دفتری اوقات میں صبح اور شام ہر 20 منٹس کے بعد چلے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ معمول کے اوقات میں ہر ایک گھنٹے کے بعد پنک بس سروس چلے گی جبکہ سکھر، لاڑکانہ، حيدرآباد میں پیپلز بس سروس کے آپریشنز اور کراچی میں روٹ 4، 5، 6 اور 7 کے آغاز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے سکھر میں 29 جنوری کو پیپلز بس سروس کا آغاز کرنے کی ہدایت کی اور ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو کراچی میں پیپلز بس سروس کے بقیہ روٹس کا دورہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کے روٹ 4، 5، 6 اور 7 پر جلد از جلد بسیں چلانی ہیں۔

Advertisement